ذات پر مبنی مردم شماری کے لیے نتیش کمار نے پی ایم مودی کو لکھا خط

Source: S.O. News Service | Published on 6th August 2021, 12:43 AM | ملکی خبریں |

پٹنہ،6؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ وہ ذات پر مبنی مردم شماری کے تعلق سے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھیں گے، اور اب ایسی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ انھوں نے نریندر مودی کو خط لکھ کر ملاقات کے لیے وقت مانگا ہے۔ ملاقات کر کے وہ وزیر اعظم کو ذات پر مبنی مردم شماری کے تعلق سے تفصیل بتانا چاہتے ہیں اور اس سے پہنچنے والے فائدے سے بھی روشناس کرنا چاہتے ہیں۔

دراصل وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے جمعرات کے روز نالندہ، گیا، جہان آباد اور پٹنہ ضلع کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا ہوائی سروے کیا۔ اس سروے سے لوٹنے کے بعد انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کو لکھے گئے خط کے بارے میں بتایا۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا انھوں نے وزیر اعظم سے ذات پر مبنی مردم شماری کے بارے میں بات کی، تو انھوں نے کہا کہ ’’ملاقات کے لیے وقت مانگنے سے متعلق میں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ دیا ہے۔ اب جیسے ہی وقت ملے گا میں اس ایشو پر بات چیت کرنے کے لیے ان سے ملاقات کروں گا۔‘‘

اس دوران نامہ نگاروں نے نتیش کمار سے آر جے ڈی سپریمو لالو یادو کے دوبارہ سیاست میں سرگرم ہونے سے متعلق بھی سوال کیا۔ اس پر نتیش کمار نے کہا کہ سیاست کرنے کا حق سبھی کو ہے، انھیں جو کرنا ہے وہ کریں۔ واضح رہے کہ لالو پرساد نے گزشتہ دنوں شرد یادو اور اکھلیش یادو جیسے سرکردہ لیڈروں سے ملاقات کی ہے اور چراغ پاسوان کے تعلق سے بھی مثبت بیانات انھوں نے دیے ہیں۔ لالو پرساد کی اس سرگرمی نے آر جے ڈی میں ایک نئی توانائی پیدا کر دی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...