نئے ویرینٹ اومیکرون کا خوف ، نتیش نے ممکنہ خطرات کے پیش نظر مکمل احتیاط کی ضرورت پر دیا زور

Source: S.O. News Service | Published on 29th November 2021, 11:36 AM | ملکی خبریں |

پٹنہ، 29؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے صحت محکمہ کی جائزہ میٹنگ کی اور حکام کو ضروری ہدایات دیں۔ جائزہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کورونا انفیکشن سے بچنے کے لیے ٹیکا کاری کامیاب طریقہ ہے ۔ ساتھ ہی کورونا انفیکشن کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے کورونا جانچ بھی اتنی ہی اہم ہے ۔ کورونا کے معاملے کم ہو نے کے باوجود بھی کورونا کی جانچ میں کسی طرح کی کوتاہی نہیں برتیں ۔ کورونا ٹیکہ کا دوسرا ڈوز لینے کا متعین وقت جن لوگوں کا مکمل ہو گیا ہے وہ ٹیکا کاری تیزی سے کرائیں ۔ انہوں نے کہا کہ مہم چلا کر پتہ لگا تے رہیں کہ کوئی بھی ٹیکا لینے سے محروم نہ رہے ۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جن اضلاع میں کورونا ٹیکا کاری کی رفتار کم ہے اور کورونا جانچ بھی کم ہو رہی ہے ، ہیڈ کوارٹر سطح سے ان اضلاع کی مانیٹرنگ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ تشہیر کر کے لوگوں کو کورونا انفیکشن سے محتاط اور بیدار کر تے رہیں ۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کورونا کے نئے ویریئنٹ اومیکرون کے ممکنہ خطرہ کے دیکھتے ہوئے مکمل احتیاط برتیں اور انفیکشن سے بچاﺅ کے لیے مکمل تیاری رکھیں ۔دواﺅں کا مناسب اسٹاک اور میڈیکل سہولتوں کا پورا انتظام رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک سے آنے والے لوگوں پر خصوصی نظر رکھیں اور ان کی کورونا جانچ پوزیٹو آنے پر نئے کورونا ویریئنٹ اومیکرون کو لے کر بھی پتہ کریں ۔
وزیر اعلیٰ نے لوگوں سے اپیل کر تے ہوئے کہا کہ کورونا کے تئیں پوری طرح سے بیدار اور محتاط رہیں ۔ تمام لوگ کورونا پروٹوکول پر عمل کر تے رہیں ۔

میٹنگ میں صحت کے وزیر منگل پانڈے ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری مسٹر دیپک کمار ، چیف سیکریٹری مسٹر تریپوراری شرن ، ڈیولپمنٹ کمشنر مسٹر عامر سبحانی ، صحت محکمہ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری مسٹر پرتئے امرت ، وزیر اعلیٰ کے سیکریٹری مسٹر انوپم کمار ، وزیر اعلیٰ کے او ایس ڈی مسٹر گوپال سنگھ ،ریاستی صحت کمیٹی کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر مسٹر سنجے کمار سنگھ ، ریاستی ہیلتھ کمیٹی کے ایڈیشنل ایگزیکیٹو ڈائریکٹر مسٹر انیمیش پراشر اور ڈبلیو ایچ کے بہار نمائندہ ڈاکٹر سبرا منیم موجود تھے ۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...

وزیر اعلیٰ کیجریوال کو جیل سے حکومت چلانے کے لیے سہولیات درکار، دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر

شراب پالیسی معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے گرفتار وزیر اعلی اروند کیجریوال کو حراست سے حکومت چلانے کے لیے تمام سہولیات مہیا کرانے کی وکالت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے۔ وکیل شری کانت پرساد کے ذریعہ دائر کردہ پی آئی ایل میں وزیر اعلیٰ کو ...

انتخابی بانڈ نے بی جے پی کا بینڈ بجا دیا ہے:اکھیلیش یادو

سماج وادی پارٹی نے لوک سبھا انتخابات میں قلعہ فتح کرنے کے لیے کمر کس لی ہے۔ جیسے جیسے انتخابات کی تاریخیں قریب آ رہی ہیں، رہنماؤں کی ریلیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سماجوادی پارٹی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو نے بدھ یعنی17 اپریل کو مراد آباد میں ایک انتخابی ...

مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی: کانگریس

کانگریس نے الیکٹورل بانڈ گھوٹالہ سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس کو حذف کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سخت اعتراض کیا ہے۔ کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ نئی دہلی میں کانگریس صدر دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب ...