بہار: پنچایت الیکشن کے پیش نظر انتظامیہ مستعد، نکسلیوں کے خلاف خصوصی مہم

Source: S.O. News Service | Published on 18th September 2021, 11:59 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ،18؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) بہار میں 11 مراحل میں ہونے والے پنچایت انتخاب کو لے کر سرحدی علاقوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ بہار سے ملحق دیگر ریاستوں کی پولیس سے تال میل بنا کر چھاپہ ماری مہم بھی چلانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ بہار سے ملحق جھارکھنڈ کے بھی اضلاع میں سیکورٹی کو لے کر جھارکھنڈ پولیس مستعد ہو گئی ہے۔ اس دوران بہار سے جھارکھنڈ سرحد میں داخل ہونے والے لوگوں پر خصوصی نظر رکھی جا رہی ہے۔

ریاست میں پنچایت الیکشن کے پہلے مرحلہ میں 24 ستمبر کو ووٹنگ ہونی ہے۔ اسے لے کر بہار سے جھارکھنڈ کے پلاموں ضلع ہیڈکوارٹر میں جمعہ کو انٹر اسٹیٹ پولیس افسران کی میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ جھارکھنڈ بہار سرحد پر نکسلیوں کے خلاف بڑی مہم چلے گی۔ ساتھ ہی الیکشن کے پہلے سرحدوں کو سیل کیا جائے گا اور دونوں ریاست کے سرحدی اضلاع کی پولیس اطلاعات کی بھی لین دین کرے گی۔

پولس ذرائع کے مطابق میٹنگ میں بہار میں پنچایت الیکشن کو لے کر نکسل سرگرمیوں پر بات کی گئی اور ساتھ ہی ان کے خلاف کارروائی کا منصوبہ تیار کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بہار پنچایت الیکشن میں ووٹنگ کے پہلے جھارکھنڈ میں نکسل متاثرہ علاقے کی دیہی سڑکیں اور پل-پلیوں کی بم ناکارہ بنانے والی ٹیم کے ذریعہ گہرائی کے ساتھ جانچ کرائی جائے گی، نکسل متاثرہ علاقے میں خصوصی مہم چلائی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ میں نکسلی سرگرمیوں پر نگرانی بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ جھارکھنڈ بہار کے پولیس افسران نے ایک دوسرے کے علاقے میں سرگرم نکسلیوں کی فہرست بھی شیئر کی ہے۔ الیکشن سے قبل بہار سرحد پر مشتبہ جرائم پیشے اور غیر قانونی شراب کے کاروباریوں کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ ہوا ہے۔

غور طلب ہے کہ بہار میں گرام پنچایت اور گرام کچہری کے انتخابات 11 مراحل میں ہوں گے۔ پنچایت الیکشن کو لے کر 24 ستمبر کو پہلے مرحلہ کی ووٹنگ ہوگی، جب کہ 12 دسمبر کو گیارہویں اور آخری مرحلے کی ووٹنگ کرائی جائے گی۔ 6 عہدوں کے لیے گرام پنچایت اور گرام کچہری کے انتخابات ہونے ہیں۔ ان میں مکھیا، پنچایت سمیتی رکن، ضلع پریشد رکن، وارڈ رکن، سرپنچ اور پنچ کے عہدے شامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...