بہارکے ضمنی انتخابات میں اصل امتحان نتیش اور لالو کے درمیان 

Source: S.O. News Service | Published on 25th October 2021, 9:50 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ25اکتوبر(آئی این ایس انڈیا)بہارمیں آئندہ 30اکتوبر کو ہونے والے دو اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات میں آ ر جے ڈی اور این ڈی اے نے اپنی طاقت جھونک دی ہے۔ اصل مقابلہ وزیراعلیٰ نتیش کمار اور آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد کی مقبولیت کاامتحان ہے۔ریاستی وزیراعلیٰ نتیش کمار نے آج دونوں اسمبلی حلقوں میں اپنی پارٹی کے امیدوار کی حمایت میں انتخابی جلسہ کیا۔ اس کے ہمراہ ریاستی وزیر تعلیم وجئے کما ر چودھری بھی تھیویسے بھی این ڈی اے کے تمام اہم لیڈران جے ڈی یو امیدوار کی کامیابی کیلئے مسلسل کیمپ کررہے ہیں۔ادھرآر جے ڈی سپریمولالو پرساد کل ہی ساڑھے تین سال پر پٹنہ پہنچے ہیں۔ علالت کے سبب وہ بہت محتاط ہیں لیکن باوثوق ذرائع خبر موصول ہورہی ہے کہ وہ آئندہ 27اور28اکتوبر کو ایک خصوصی ہیلی کاپٹرسے انتخابی مہم میں شریک ہوں گے اور پارٹی کے امیدوار کی حمایت میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ لالو پرساد ایک ہی دن میں دونوں مقامات پر اجتماع سے خطاب کریں گے۔ آر جے ڈی سپریمو پٹنہ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے دونوں مقامات کا دورہ کریں گے۔ ان کی صحت کے پیش نظر ابھی کچھ واضح نہیں ہوا کہ وہ انتخابی جلسہ کریں گے یا نہیں۔ لیکن اب خبریں آرہی ہیں کہ آر جے ڈی سپریمو انتخابی میدان میں اترنے والے ہیں۔بتا دیں کہ بہار کے کشیشورستھان اور تارا پور میں 30 اکتوبر کو ووٹنگ ہونے والی ہے۔ 2 نومبر کو ووٹوں کی گنتی کی جائے گی اور فیصلہ سامنے آئے گا۔ دریں اثنا تمام جماعتوں نے کمر سخت کر کے اپنی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ این ڈی اے کے لیڈر بھی مسلسل گراؤنڈ میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار بھی پیر کو دونوں مقامات پر انتخابی میٹنگیں کر رہے ہیں۔ اس ضمنی انتخاب میں این ڈی اے کے حمایت یافتہ جے ڈی یو امیدوار کو دونوں سیٹوں پر میدان میں اتارا گیا ہے۔لالو یادو کے انتخابی میدان میں اترنے کی خبر سے سیاست بھی گرم ہوگئی ہے۔ عظیم اتحاد سے الگ ہونے والی کانگریس نے آر جے ڈی سپریمو کو نشانہ بنایا ہے۔ بہار کانگریس کے ترجمان راجیش راٹھور نے کہا ہے کہ اگر لالو یادو اس بار انتخابی میدان میں اتریں گے تو عوام ان سے سوال کریں گے۔اس کے ساتھ ہی بی جے پی کے ترجمان پریم رنجن پٹیل نے کہا کہ لالو یادو کی مہم بھی اس بار کوئی اثر نہیں کرنے والی ہے۔ جے ڈی یو کے ترجمان نکھل منڈل نے بھی لالو یادو کی مہم کو ہلکے سے لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی آر جے ڈی کے کارکنوں اور حامیوں اور لالو یادو کے مداحوں میں جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...