نتیش کمار نے توڑا این ڈی اے سے ناطہ، بی جے پی پر عائد کئے سنگین الزامات

Source: S.O. News Service | Published on 9th August 2022, 10:06 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ،9؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) بہار میں تیزی سے بدلتے سیاسی واقعات کے مابین حزب اقتدار جنتادل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) نے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) سے ناطہ توڑ لیا۔ جے ڈی یو ارکان پارلیمنٹ اور قانون ساز پارٹی کی منگل کو یہاں ہوئی میٹنگ میں اس فیصلہ پر مہر ثبت کی گئی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ نتیش کمار نے جے ڈی یو اراکین پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی کو بتایا کہ کیسے بی جے پی ان کی پارٹی کو توڑنے کی کوشش کر رہی ہے اور ایسے میں اب بی جے پی کے ساتھ نہیں رہنا چاہئے۔

نتیش کمار نے کہا کہ کوئی ان کی پارٹی کو توڑے یہ کہیں سے بھی مناسب نہیں ہے۔ اجلاس میں جے ڈی یو کے تمام لیڈران نے نتیش کمار کو فیصلہ لینے کا اختیار دیا، جس کے بعد انہوں نے بی جے پی سے ناطہ توڑنے کا اعلان کر دیا۔

اس سے قبل جے ڈی یو کے نالندہ سے رکن پارلیمنٹ کوشیلندر نے بھی دعویٰ کیا کہ پارٹی کے ارکان اسمبلی کو بی جے پی کی جانب سے توڑنے کے لئے لالچ دی گئی تھی۔ ارکان اسمبلی کو بی جے پی کی جانب سے 6۔6 کروڑ روپے کا آفرد دینے کی بات کہی گئی۔

جے ڈی یو صدر راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ نے بھی کہا اتوار کے روز کہا تھا کہ سال 2020 کے اسمبلی انتخاب میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو کمزور کرنے کے لئے چراغ ماڈل اپنایا گیا تھا۔ بعد میں آر سی پی سنگھ کی شکل میں پھر سے چراغ ماڈل۔2 لایا جا رہا تھا لیکن وقت رہتے جے ڈی یو نے اسے پہچان لیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ چراغ ماڈل کس کا تھا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ان کا اشارہ بی جے پی کی جانب تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال: پہلے مرحلہ میں تشدد کے بعد الیکشن کمیشن نے سنٹرل فورس کی 303 کمپنیاں تعینات کرنے کا کیا فیصلہ

لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 اپریل کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران مغربی بنگال میں کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کے ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی۔ کہا؛ جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے مرکز

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کیرالہ میں انتخابی مہم چلاتےہوئے مودی حکومت پر برس پریں اور کہا کہ مرکزی حکومت جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے۔ یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے ...

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...