بہار انتخابات: این ڈی اے میں گھمسان اور نڈا کی نتیش سے ملاقات

Source: S.O. News Service | Published on 12th September 2020, 8:57 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ،12؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) بہار میں رواں سال ہونے جا رہے اسمبلی انتخابات سے قبل حکمراں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) میں گھمسان شروع ہو گیا ہے اور لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) کے قومی صدر چراغ پاسوان نے نتیش کمار کے خلاف محاذ کھولا ہوا ہے اور رام ولاس پاسوان نے بھی اس معاملہ پر چراغ کے رُخ کی حمایت کی ہے۔ اسی دوران بی جے پی کی طرف سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ این ڈی اے کے تمام اتحادی یکجا ہو کر انتخابی میدان میں اتریں گے۔

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے ہفتہ کے روز بہار کے وزیر اعلیٰ اور جے ڈی یو کے سربراہ نتیش کمار سے ملاقات کی۔ بی جے پی صدر نڈا پارٹی کے بہار معاملوں کے انچارج بھوپندر یادو، ریاستی صدر ڈاکٹر سنجے جیسوال اور نائب وزیراعلی سشیل کمار مودی کے ساتھ وزیر اعلی نتیش کمار سے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر پہنچے تھے۔

ملاقات کے بعد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جے پی نڈا نے واضح کیا کہ بی جے پی اور ایل جے پی، نتیش کمار کی قیادت میں ہی اسمبلی کے انتخابات لڑیں گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس میٹنگ میں جے ڈی یو کے رکن پارلیمنٹ راجیو رنجن عرف للن سنگھ بھی موجود تھے۔ ایسا سمجھا جارہا ہے کہ نتیش کمار سے ملاقات کے دوران اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے کے اتحادی پارٹیوں کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کے سلسلے میں بات چیت کی گئی۔ کہا جا رہا ہے کہ بی جے پی 50-50 کا فارمولہ چاہتی ہے۔

این ڈی اے کی ایک دیگر پارٹی لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) اور جے ڈی یو کے درمیان کافی تلخی ہے۔ وہیں مہا گٹھ بندھن سے رشتہ توڑ کر آئے سابق وزیراعلی اور ہندوستانی عوام مورچہ (ہم) کے صدر جیتن رام مانجھی اب وزیراعلی نتیش کمار کے سہارے این ڈی اے میں شامل ہوئے ہیں۔ اس میٹنگ کے بعد سیٹوں کی تقسیم پر کیا فارمولہ طے کیا گیا اس کا ابھی انکشاف نہیں ہو پایا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...