بہار کے پورنیہ ضلع میں سڑک حادثے میں آٹھ افراد کی موت

Source: S.O. News Service | Published on 23rd May 2022, 9:17 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

پورنیا،23؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) بہار میں پورنیا ضلع کے جلال گڑھ تھانہ علاقے میں قومی شاہراہ نمبر 57 پر پائپ سے لدے ایک ٹرک کے پلٹنے سے دب کر آٹھ لوگوں کی موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ پیر کی صبح این ایچ 57 پر جلال گڑھ میں کالی مندر کے نزدیک ٹرک پلٹنے سے اس پر لدے لوہے کے پائپ کے نیچے دبنے سے آٹھ مزدوروں کی موت ہوگئی۔ سبھی مزدور لوہے کے پائپ کے اوپر سوئے ہوئے تھے تبھی اچانک یہ حادثہ ہوا۔

پولیس کے مطابق، ٹرک اگرتلا سے جموں کشمیر جا رہا تھا اور اس پر بورویل کا سامان لدا ہوا تھا۔ ٹرک کی رفتار کافی تیز تھی اور ممکن ہے کہ ڈرائیور کو جھپکی لگ گئی ہو، جس کی وجہ سے گاڑی پلٹ گئی۔ ٹرک پر سوار سبھی مزدور راجستھان کے بتائے جاتے ہیں۔ اس حادثے میں چھ دیگر مزدور زخمی ہوئے ہیں، جنہیں علاج کے لئے مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

مرنے والوں میں کانتی پرمار 60 سال، راما جی پرمار 65 سال، کاوارام پرمار 35 سال، منی لال پرمار 40 سال، ایشور لال، وسولال، ہریش اور ہرونش شامل ہیں، جب کہ 5 افراد زخمی ہیں۔ زخمیوں میں کچھ راجستھان اور کچھ یوپی کے رہنے والے ہیں۔ دو لوگوں کو نازک حالت میں پورنیا میڈیکل کالج اسپتال ریفر کیا گیا ہے۔ پورنیہ کے صدر ایس ڈی پی او نے بھی حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کے بعد ملبہ ہٹانے اور زخمیوں کو اسپتال بھیجنے کا کام جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُدھو ٹھاکرے سرگرم، شیو سینا کو مضبوط بنانے کاعزم، ضلع صدور سے مسلسل رابطے میں۔ سنجے رائوت کا دعویٰ :اگر ابھی انتخاب ہوئے تو شیو سینا کو آسانی سے 100سیٹیں مل جائیں گی

مہاراشٹرکی سیاست میں دائو پیچ کے معاملے میں فی الحال پیچھے رہ گئے شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے بھلے ہی اپنوں کی بغاوت کی وجہ سے دلی طور پر رنجیدہ ہیں لیکن انہوں نے پارٹی کو مضبوط بنانے کاعزم کر رکھا ہے جس کی وجہ سے اب وہ پارٹی امور کے سلسلے میں نہ صرف سرگرم ہو گئے ہیں بلکہ انہوں ...

نپور شرما کیس : سپریم کورٹ کے ججوں کے تبصرہ پر چیف جسٹس کو خط، سابق جج جسٹس رویندرن کے خط پر 15 ریٹائرڈ ججوں ، 77 سابق نوکر شاہوں اور 25 سابق فوجی افسران نے دستخط کئے

  نپور شرما  کے خلاف گزشتہ دنوںسپریم کورٹ کے ذریعہ کئے گئے سخت ترین تبصرے پر سابق ججوں نے تنقید کی ہے اور ملک کے چیف جسٹس رامنا کو خط لکھ کر اس کی شکایت کی ہے۔ کیرالا ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس رویندرن نے اس تعلق سے خط لکھا  ہے جس پر  ۱۵؍ ریٹائرڈ ججوں، ۷۷؍ریٹائرڈ نوکرشاہوں  اور ...

گھریلو ایل پی جی سلنڈر کے داموں میں 50 روپے کا اضافہ

عوام کو اس وقت مہنگائی کا بڑا جھٹکا لگا جب ایل پی جی سلنڈر کے داموں میں اضافہ ہو گیا۔ گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں بدھ کے روز 50 روپے فی سلنڈر اضافہ ہوا ہے۔ بڑھتی ہوئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہو گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد دہلی میں ایل پی جی سلنڈر 1053 روپے فی سلنڈر کے حساب سے دستیاب ...

2024 کے لوک سبھا انتخابات سے قبل سی اے اے نافذ ہو جائے گا، بنگال بی جے پی صدر

 مغربی بنگال بی جے پی کے صدر سوکانت مجمدار نے منگل کے روز کہا کہ شہریت (ترمیمی) قانون یعنی سی اے اے کو 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے قبل نافذ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا اپنے وعدوں کو نبھانے کا ٹریک ریکارڈ رہا ہے۔

مدھیہ پردیش میں ہلاک آر ٹی آئی کارکن کو ملی تھی کئی دھمکیاں، مزید کئی انکشافات

مدھیہ پردیش کے ودیشا ضلع میں ایک سرکاری دفتر میں 42 سالہ آر ٹی آئی کارکن رنجیت سونی کا گولی مار کر قتل کیے جانے کے ایک ماہ بعد ایک فیکٹ فائنڈنگ ٹیم نے اس قتل سے متعلق جو رپورٹ جاری کی ہے اس سے کئی انکشافات ہوئے ہیں۔

گھریلو ایل پی جی سلنڈر کے داموں میں 50 روپے کا اضافہ

عوام کو اس وقت مہنگائی کا بڑا جھٹکا لگا جب ایل پی جی سلنڈر کے داموں میں اضافہ ہو گیا۔ گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں بدھ کے روز 50 روپے فی سلنڈر اضافہ ہوا ہے۔ بڑھتی ہوئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہو گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد دہلی میں ایل پی جی سلنڈر 1053 روپے فی سلنڈر کے حساب سے دستیاب ...

انڈونیشیا کے سمندر میں لاپتہ ہونے والے 15 ماہی گیروں کی تلاش جاری

 انڈونیشیا کے بحیرہ ارافورا میں ایک کشتی ڈوبنے سے لاپتہ ہونے والے 15 ماہی گیروں کی تلاش جاری ہے۔ انڈونیشیا کے صوبے پاپوا کے ضلع میروکے میں سرچ اور ریسکیو آفس کے ترجمان درماوان ویدی نے بتایا کہ کے ایم سیتیا مکمور 06 کشتی گزشتہ ہفتے خراب موسم کی وجہ سے سمندر کی تیز لہروں کی زد میں ...

کاروار: ضلع میں موسلادھار بارش ، انموڈگھاٹ سے گزرنے والی گوا۔ بیلگام قومی شاہراہ پر پہاڑ کھسکنےسے سواریوں کی آمد ورفت بند

تیز رفتار بھاری بارش ہونےکی وجہ سے انموڈ گھاٹ کے دودھ ساگر درگاہ کے قریب بیلگام۔ گوا قومی شاہراہ 4اے پر پہاڑ کھسکنے سے سواریوں کی آمد ورفت مکمل طورپر بند ہوگئی ہے۔