نتیش کمار کو آر جے ڈی اور کانگریس سمیت 7 پارٹیوں کی حمایت حاصل، حکومت سازی کا دعویٰ کیا پیش

Source: S.O. News Service | Published on 9th August 2022, 10:38 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ،9؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) بہار کی سیاست میں جاری اٹھا پٹخ کے درمیان نتیش کمار نے گورنر پھاگو چوہان سے ملاقات کر ایک بار پھر حکومت سازی کا دعویٰ پیش کر دیا ہے۔ انھوں نے گورنر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہمارے پاس سات پارٹیوں کی حمایت ہے۔ اس میں 164 اراکین اسمبلی ہیں۔ ہم لوگ مل کر کام کریں گے اور بہار کو آگے بڑھانے کا راستہ ہموار کریں گے۔‘‘ نتیش کمار نے 164 اراکین اسمبلی کی حمایت کا خط بھی گورنر کے حوالے کر دیا۔ اس میں جنتا دل یو کے 45، آر جے ڈی کے 79، بایاں محاذ کے 16، کانگریس کے 19، ہم کے 4 اور ایک آزاد رکن اسمبلی شامل ہیں۔

نتیش کمار جب گورنر پھاگو چوہان سے ملاقات کے لیے پہنچے تو ان کے ساتھ تیجسوی یادو، للن سنگھ، اجیت سنگھ، جیتن رام مانجھی، وجئے چودھری اور شرن کمار وغیرہ بھی موجود تھے۔ ان سبھی نے اتحاد کا مظاہرہ کیا۔ اس سے قبل نتیش کمار نے گورنر سے ملاقات کر وزیر اعلیٰ عہدہ سے اپنے استعفیٰ کا خط پیش کر دیا تھا اور پھر وہ بہار کی سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی کی رہائش پہنچے تھے۔ پھر اس کے بعد مہاگٹھ بندھن لیڈران کی میٹنگ ہوئی جس میں نتیش کمار کو مہاگٹھ بندھن کا لیڈر منتخب کیا گیا۔ تیجسوی یادو نے نتیش کمار کو آر جے ڈی اراکین اسمبلی کی حمایت کا خط بھی سونپا۔ بعد ازاں نتیش کمار حکومت سازی کا دعویٰ پیش کرنے کے لیے گورنر پھاگو چوہان کے پاس پہنچے۔

حکومت سازی کا دعویٰ پیش کرنے کے بعد نتیش کمار نے آر سی پی سنگھ کا نام لیے بغیر بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ ’’سماج میں تنازعہ پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تھی جو ہمیں اچھا نہیں لگا تھا۔ کئی طرح کی باتیں ہو رہی تھیں جو ہمیں اچھا نہیں لگ رہا تھا۔ سبھی اراکین پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی کا مشورہ تھا کہ بی جے پی کا ساتھ چھوڑ دیا جائے اور ان کی بات مانتے ہوئے این ڈی اے سے الگ ہونے کا فیصلہ لیا گیا۔‘‘

حکومت سازی کا دعویٰ پیش کیے جانے کے بعد نتیش کمار کے ساتھ ساتھ تیجسوی یادو نے بھی میڈیا سے بات چیت کی۔ انھوں نے کہا کہ ’’عوام متبادل چاہتی ہے۔ بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ نہیں ملا، حالانکہ کئی بار وزیر اعظم کے سامنے اس کا مطالبہ رکھا گیا تھا۔ ملک میں بے تحاشہ مہنگائی اور بے روزگاری ہے۔ ہمیں ملک کی آئین کو بچانا ہے۔ یہ ایسے ایشوز ہیں جس کے لیے سبھی کو بی جے پی کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔‘‘ تیجسوی نے الزام عائد کیا کہ ملک کے ماحول کو خراب کیا جا رہا ہے اور نتیش کمار نے بے خوف ہو کر ایک ایسا فیصلہ لیا ہے جس کے بعد بی جے پی کے ایجنڈے کو بہار میں نافذ نہیں ہونے دینا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...

ملک نریندر مودی کو اس جرم کے لیے کبھی معاف نہیں کرے گا؛ راہل گاندھی کا پی ایم مودی پر سخت حملہ

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے پی ایم مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ ’’نریندر مودی نے اپنے ارب پتی دوستوں کے 1,60,00,00,00,00,000 روپے یعنی 16 لاکھ کروڑ روپے کا قرض معاف کر دیا ہے۔ اتنی رقم سے ملک کے 16 کروڑ نوجوانوں کو سالانہ ایک لاکھ روپے کی نوکری مل سکتی تھی۔ اس کے ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...