بہار: حج بھون پٹنہ سے کوچنگ یافتہ 11 مسلم خواتین داروغہ کے امتحان میں کامیاب

Source: S.O. News Service | Published on 23rd June 2021, 12:52 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ، 23؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) بہار پولیس سب آرڈینیٹ سروسز کمیشن (بی پی ایس ایس سی) کے پولیس سب انسپکٹر، سارجنٹ اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل (سیدھی بھرتی) کے امتحان میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ 11 مسلم خواتین نے کامیابی حاصل کی ہے۔ خواتین کے علاوہ 44 مسلم مرد امیدوار بھی بطور داروغہ اپنی خدمات انجام دیں گے۔ ان تمام امیدواروں نے حج بھون پٹنہ سے کوچنگ حاصل کی تھی۔

خیال رہے کہ بہار کی راجدھانی پٹنہ میں واقع حج بھون میں حکومت بہار کے زیر انتظام کوچنگ دی جاتی ہے۔ اس مرتبہ حج بھون میں کوچنگ لینے والے 55 مرد اور خاتون امیدوروں نے داروغہ کے امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ان امیدواروں میں سے حج بھون میں کسی نے مینز امتحان کی کوچنگ لی تھی تو کسی نے فیزیکل ٹرینگ حاصل کی تھی۔

حج بھون میں چلائے جا رہے کوچنگ میں امیدواروں کی رہنمائی کرنے والے راشد حسین نے بتایا کہ پہلی مرتبہ اتنی تعداد میں مسلم خواتین دارغہ بنی ہیں۔ یہ بہت خوشی کی بات ہے۔ اگلی بار اس سے بہتر کیا جائے گا۔ اس سے قبل جب ریاست میں داروغہ کے عہدے کی بحالی ہوئی تھی تو اس میں مسلم خواتین کا انتخاب ہوا تھا۔ لیکن اس مرتبہ خواتین نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

نتیجہ جاری ہونے کے بعد منگل کے روز تمام کامیاب امیدواروں کو حج بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔ ریاست بھر سے 222 امیدوار دروغہ بننے میں کامیاب ہوئے ہیں جن میں سے 55 نے حج بھون سے کوچنگ حاصل کی تھی۔ حج بھون میں تمام کامیاب امیدواروں کی حوصلہ افزائی کے لئے وزیر برائے اقلیتی امور زماں خان سمیت کئی ہستیاں موجود تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...