کرناٹک میں کورونا کے 7،883 ؍نئے کیس، 113 ؍ اموات ،7،034 ؍ڈسچارج

Source: S.O. News Service | Published on 13th August 2020, 11:23 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 13؍اگست (ایس او نیوز) کرناٹک میں کورونا وائرس کا خوفناک پھیلاؤ رکنے اور تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے، ہر گزرتے لمحے اور دن کے ساتھ کورونا وائرس کے نئے معاملات میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے  کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا متاثرین کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ ریاست میں ایک ہی دن کورونا وائرس کے پوزیٹیو معاملات کی تعداد 7،883 ریکارڈ کی گئی ہے۔

ریاستی محکمہ صحت کی جانب سے جاری تازہ جانکاری ہیلتھ بلیٹن کے مطابق بروز منگل شام 5 بجے سے بروز چہارشنبہ شام 5 بجے تک 7،883نئے کورونا کیس سامنے آئے ، اس کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1،96،494 ہوگئی ہے۔بنگلورو میں ایک ہی دن 2802 معاملات پیش آئے، متاثرین کی تعداد بڑھ کر 79،840 ہوگئی ہے۔ بنگلورو شہر میں کورونا سے 23 افراد جاں بحق ہوگئے، اس طرح کورنا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1،316 ہوگئی ہے۔ بنگلورو شہر میں ایک ہی دن 2،360 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں، اس طرح اب تک 45،034 کورونا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ بنگلورو شہر میں کورونا کے فعال اور ایکٹیو کیسوں کی تعداد 33،489 ہے۔

ریاست میں کورونا وائرس سے علاج کے دوران 113 مریض فوت ہوگئے ، اس سے ریاست میں اب تک مرنے والوں کی تعداد بڑھ 3511 ہوگئی ہے، جبکہ کورونا وائرس سے اب تک 1،12،633 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جنہیں اسپتالوں سے ڈسچارج بھی کردیا گیا ہے۔ ریاست میں ایک ہی دن 7،034 مریض ڈسچارج ہوئے ہیں۔ فی الحال ریاست میں ایکٹیو اور فعال کیسوں کی تعداد 79،606 ہے ۔ جبکہ 701 مریض آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...