کوروناسے بنگلورمیں 29سمیت ریاست بھرمیں 57؍اموات، 24گھنٹوں کے دوران کرناٹک میں 2313نئے پازیٹیوکیس، ایک ہی دن 1004ڈسچارج

Source: S.O. News Service | Published on 11th July 2020, 10:40 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،11؍جولائی(ایس او نیوز) عالمی وباکوروناوائرس کا قہرہنوزجاری ہے، ریاست میں ایک ہی دن کوروناوائرس کے 2313کیس درج ہوئے ہیں۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووِڈ۔19کی زدمیں آکربنگلورمیں 29سمیت ریاست بھر میں 57افرالقمہ اجل بن گئے ہیں۔

ریاست میں کوروناوائر س کاخوفناک پھیلاؤ رکنے اورتھمنے کا نام نہیں لے رہاہے،ہرگزرتے لمحے اوردن کے ساتھ کوروناوائرس کے نئے معاملات میں اضافہ ہی ہوتاجارہاہے۔کرناٹک میں اَن لاک۔2غیرمعمولی نرمی کی وجہ سے 24گھنٹو ں کے دوران کورونا متاثرین میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھاجارہاہے۔کرناٹک میں ایک ہی دن کوروناوائرس کے پازیٹیومعاملات کی تعداد 2313ریکارڈکی گئی ہے۔

ریاستی محکمہ صحت کی جانب سے جاری تازہ جانکاری ہیلتھ بلیٹن کے مطابق بروزجمعرات شام 5بجے سے بروزجمعہ شام 5 بجے تک 2313نئے کوروناکیس سامنے آئے،اس کے ساتھ ہی ریاست میں کوروناسے متاثرہونے والوں کی تعدادبڑھ 33,418 ہوگئی ہے۔ راجدھانی بنگلور میں ایک ہی دن 1447 معاملات پیش آئے، بنگلوراب محفوظ شہروں کے زمرے سے باہرہوکرنہایت خطرناک زون میں داخل ہوگیاہے۔

جن اضلاع میں کورناوائر س کے پازیٹیومعاملے سامنے آئے ان کی تفصیل اس طرح ہے۔ بنگلورمیں 1447 افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے، 29اموات درج کی گئیں۔ دکشن کنڑامیں 134، وجئے پورمیں 89، بلاری میں 66،کلبرگی میں 58، یادگیر اورمیسورمیں 51،51، دھارواڑمیں 50، ہاویری میں 42، اڑپی میں 34، اترکنڑااورکوڈگومیں 33،33، منڈیامیں 31، رائچورمیں 25، داونگیرے میں 21، بیدراورگدگ میں 19،19، بیلگاوی میں 15، چکبالاپورمیں 12، کولاراورچامراج نگرمیں 9،9، کوپل میں 7، ہاسن،شیموگہ اورباگل کوٹ میں 6،6، بنگلوردیہی اورچکمگلورمیں 1،1 پازیٹیوکیس سمیت ریاست بھرمیں 2313معاملات آج پیش آئے ہیں۔

ریاست بھرمیں  جملہ 57 افرادکوروناسے فوت ہوگئے ہیں، ریاست میں کوروناوائرس سے علاج کے دوران اب تک مرنے والوں کی تعداد 544ہوگئی ہے،جبکہ کوروناوائرس سے اب تک 13,836 افرادصحت یاب ہوئے ہیں جنہیں اسپتالوں سے ڈسچارج بھی کردیاگیاہے۔ ریاست میں کوروناوائر س کے ایکٹیواورفعال کیسوں کی تعداد17,780ہے جومختلف کووِڈاسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، جبکہ 472افرادانتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو)میں زیرعلاج ہیں۔آج ایک ہی دن 1004افرادڈسچارج ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔