نو سال میں پہلی بار کراچی میں بڑے پیمانے پر ہو گا کرکٹ
کراچی،24؍ مارچ ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )پاکستان کے سب سے بڑے شہر میں نو سال میں پہلی بار بڑے پیمانے پر کرکٹ ہوگی جب نیشنل اسٹیڈیم پر پاکستان سپر لیگ کا فائنل کھیلا جائے گا۔اسلام آباد یونائیٹڈاور گزشتہ سال کے چمپئن پشاور زلفی کے درمیان ٹی 20 فائنل کے لیے 8000سے زائد سیکورٹی تعینات ہوں گے۔کراچی میں فروری 2009 میں سری لنکا اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ میچ کے بعد اس سطح پر یہ پہلا میچ ہے۔اسی دورے پر لاہور میں سری لنکا کی ٹیم بس پر دہشت گرد حملہ ہوا تھا۔تین مارچ کو ہوئے اس حملے میں پاکستان کے چھ پولیس اہلکار اور دو شہری ہلاک ہو گئے تھے جبکہ سری لنکا کے چھ کرکٹر زخمی ہوئے تھے۔اس کے بعد سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ نہیں ہوا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے گھریلو میچ یو اے ای میں کھیلتا آیا ہے۔