دکشن کنڑا کے ضلعی سرکاری اسپتال اور تعلقہ سرکاری اسپتالوں میں آکسیجن پلانٹ کی تعمیر : ڈی سی کا بیان

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 27th April 2021, 5:06 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو :27؍اپریل(ایس اؤ نیوز)دکشن کنڑا ضلع کے ضلعی وینلاک اسپتال اور تعلقہ سرکاری اسپتالوں میں آکسیجن پلانٹ قیام کئے  جانے کے متعلق دکشن کنڑا ضلع ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راجیندر کے وی نے جانکاری دی ۔ وہ یہاں سرکاری اور  پرائیویٹ اسپتالوں میں آکسیجن کی قلت اور بروقت آکسیجن دستیاب نہیں ہونے کے متعلق جائزہ لینے  دکشن کنڑا ضلع دفتر میں منعقدہ دمیٹنگ میں بات کررہے تھے۔

میٹنگ میں اس بات پر خاص توجہ دی گئی کہ ضلع کے کسی بھی اسپتال میں آکسیجن کی قلت نہ ہو۔ اور اگر کہیں کسی اسپتال میں کمی ہوجاتی ہے تو فوری طورپر کیسے فراہم کی جائے۔ میٹنگ کے دوران میں ڈی سی نے بتایا کہ وینلاک اسپتال میں بہت بڑے پیمانے پر آکسیجن پیدا کرنے کےلئے نیا آکسیجن پلانٹ تعمیر کیاجائے گا۔ اگلے 50دنوں میں یہ پلانٹ تعمیر ہوجائے گا۔ اب تک ای ایس آئی اور بنٹوال کے تعلقہ اسپتال میں ایم سی ایف کی جانب سے سی ایس آر منصوبےکےتحت آکسیجن پلانٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ لیاگیا ہے۔ ایم آر پی ایل کے ذریعے اور ایک آکسیجن پلانٹ کی تعمیر کا منصوبہ تیار کئے جانےکے متعلق ڈی سی نے جانکاری دی ۔ میٹنگ میں رکن اسمبلی وید ویاس کامت ، آکسیجن سپلائر ، آئی ایم اے کے ڈاکٹروں کی ٹیم اور افسران وغیرہ موجود تھے۔  

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...