وزیر اعلیٰ ایڈی یورپا کو بہت بڑی راحت، سپریم کورٹ نے وزیر اعلیٰ  پر کارروائی کرنے پر اسٹے لگادی 

Source: S.O. News Service | Published on 6th April 2021, 12:06 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 6؍ اپریل (ایس او نیوز) ریاستی وزیراعلیٰ   بی ایس ایڈی یورپا کو اس وقت بڑی راحت ملی جب سپریم کورٹ نے زمین کے ڈی نوٹی فکیشن کے معاملہ میں ان کے خلاف فوجداری کارروائی پر روک لگادی ۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس  ایس ایس  بوبڈے اور جسٹس اے ایس بوپنا اور رام سبرمنین پر مشتمل بنچ نے 17 ؍مارچ کے ہائی کورٹ کے حکم پر ایڈی یوریا کے خلاف کارروائی ملتوی کردی۔ ہائی کورٹ نے ایڈی یورپا کے خلاف فوجداری کاروائی کرنے کا حکم دیا تھا۔ 2007 میں بنگلور نار تھ میں 20  ؍ایکڑ انڈسٹریل زمین کے ڈی نوٹی فکیشن کے ایک معاملہ میں ہائی کورٹ نے حکم دیا تھا۔ سینئر اڈوکیٹ کے وشوانا تھن  نے عدالت میں ایڈی یورپا کی پیروی کرتے ہوئے عدالت سے کہا کہ ایک انتظامی فیصلہ کے لئے کسی کو سزا نہیں دی جاسکتی۔ اڈوکیٹ کی بحث سننے کے بعد حقیقی عرضی گزارا اجے عالم پاشاہ کو عدالت نے نوٹس جاری کیا ہے۔ 

سپریم کورٹ کے اس تاز ہ حکم  کے مطابق عدالت نے نہ صرف ایڈی یورپا کے خلاف کارروائی کو اسٹے کر دیا ہے بلکہ اس کریمنل معاملہ میں کارروائی پر بھی روک لگا دی ہے ۔ عدالت عظمیٰ  کے اس حکم سے ریاستی وزیر برائے  کانکنی مرگیش نرانی  کو بھی بڑی راحت ملی ہے ۔ اس معاملہ میں خصوصی عدالت نے ایڈی یورپا اوراس وقت کے وزیر صنعت کاسبرامیا نا ئیڈو بھی بڑی راحت کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...