راجستھان: 17 عقیدتمند چنبل ندی میں ڈوبنے کے دوران 9 کو بچالیا گیا، 2 کی موت، 6 لاپتہ

Source: S.O. News Service | Published on 19th March 2023, 12:00 AM | ملکی خبریں |

کرولی، 18/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی) راجستھان کے کرولی میں چنبل ندی پار کرنے کے دوران 17 عقیدتمند ڈوب گئے۔ جس میں سے 9 کو بچالیا ہے، دو لوگوں کی لاشیں اب تک برآمد ہو چکی ہیں جبکہ چھ عقیدتمند اب بھی لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ عقیدتمند مدھیہ پردیش سے کیلا دیوی کا دَرشن کرنے جا رہے تھے۔ غوطہ خوروں اور ایس ڈی آر ایف کی مدد سے ریسکیو آپریشن چل رہا ہے۔

معاملہ کرولی ضلع کے منڈرائل تھانہ علاقہ واقع رودھئی گھاٹ کا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ندی سے زندہ نکالے گئے کچھ لوگوں کی حالت خراب ہے، لیکن وہ خطرے سے باہر ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چنبل ندی میں پانی بہت زیادہ تھا۔ جب عقیدتمند ندی کو پار کر رہے تھے تو کچھ لوگ پانی میں بہنے لگے۔ سبھی عقیدتمند ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش کرنے لگے اور پھر بہتے ہی چلے گئے۔ جب ان لوگوں کا شور مقامی لوگوں نے سنا تو بھاگتے ہوئے پہنچے اور کافی مشقت کے بعد کچھ لوگوں کو زندہ بچا لیا۔ باقی لوگوں کی تلاش اب بھی جاری ہے۔

اس واقعہ کی خبر ملتے ہی کرولی ضلع کلکٹر انکت کمار سنگھ، ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ اور دیگر افسران جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ انتظامیہ نے راحت و بچاؤ کا کام شروع کر دیا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ جہاں پر یہ حادثہ پیش آیا وہ دور کا علاقہ ہے اس وجہ سے مسافروں کو وقت پر بچانے میں پریشانی ہوئی۔ بہرحال، ایس ڈی آر ایف کی ٹیم بھی جائے حادثہ کے لیے روانہ ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ 19 مارچ سے کیلا دیوی کا میلہ شروع ہو رہا ہے۔ اس کے لیے پیدل مسافر گزشتہ ایک ہفتے سے کیلا دیوی کے دَرشن کے لیے پہنچ رہے ہیں۔ مدھیہ پردیش سے بڑی تعداد میں عقیدتمند اس میلہ میں پہنچتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال: رام نومی تشدد کی تحقیقات سی آئی ڈی کے حوالہ، اپوزیشن کا پولیس پر الزام

مغربی بنگال پولیس کا کرمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) رام نومی کے جلوس کو لے کر ہاوڑہ ضلع میں جمعرات کو ہونے والی جھڑپوں کی تحقیقات کرے گا۔ ریاستی حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ تحقیقات سی آئی ڈی کے تحت اسپیشل آپریشنز گروپ (ایس او جی) کرے گی اور تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی ڈپٹی ...

گجرات ہائی کورٹ نے کہا- ’وزیر اعظم کو ڈگری دکھانے کی ضرورت نہیں!‘ کیجریوال پر 25 ہزار کا جرمانہ عائد

وزیر اعظم کی ڈگری مانگنے کے معاملے میں گجرات ہائی کورٹ نے جمعہ کو اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) کو ان کی گریجویشن ڈگری کا سرٹیفکیٹ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

مغربی بنگال کے ہائوڑہ میں دوسرے دن بھی جھڑپیں ، تشدد نئے علاقوں میں پھیل گیا لیکن پولیس کی بھاری نفری کے سبب حالات قابو میں

رام نومی کے جلوس کے سبب ملک کے کئی حصوں میں فرقہ وارانہ تشدد اور تصادم کی اطلاعات آئی ہیں لیکن پولیس اور انتظامیہ کے بروقت اقدام کی وجہ سے حالات اسی وقت قابو میں آگئے مگر مغربی بنگال کی راجدھانی کولکاتا کے جڑواں شہر ہائوڑہ میں گزشتہ روز ہونے والا تصادم جمعہ کو دیگر علاقوں تک ...

دہلی بی جے پی کے دو لیڈران نے کاروباری سے مانگے 15 لاکھ روپے، جبراً وصولی کے الزام میں کیس درج

راجدھانی دہلی میں بی جے پی کے دو لیڈروں سیارام شاکیہ اور دھیرج پردھان کے خلاف مبینہ طور سے ایک بزنس مین سے 15 لاکھ روپے کا مطالبہ کرنے کے الزام میں جبراً وصولی کا کیس درج کیا گیا ہے۔ اس پیسے کا مطالبہ گھر تعمیر کرنے کے عوض میں کیا گیا تھا۔ ایف آئی آر 29 مارچ کو دوارکا ضلع کے ...

نئے مالی سال کے پہلے دن کمرشل ایل پی جی سلنڈر سستا، گھریلوں گیس کے دام غیر تبدیل

آج یکم اپریل 2023 سے نئے مالی سال کے آغاز پر ایل پی جی کے کمرشل سلنڈر کے داموں میں کمی کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ پٹرولیم کمپنیاں ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو ایل پی جی، اے تی ایف، کیروسین وغیرہ کے داموں کا جائزہ لیتی ہیں اور ان میں تبدیلی کی جاتی ہے۔

دہلی جیل میں بند بھٹکل کے عبدالواحد سدی باپا کوعدالت نے رہا کرنے کا دیا حکم؛ پیر کو جیل سے آئیں گے باہر

بھٹکل کے عبدالواحد سدی باپاجن کو ممنوعہ دہشت گرد تنظیم انڈین مجاہدین کا ممبرہونے اور ملک میں 2007 کے بعد سے رونما ہونے والے بم دھماکوں کی سازش رچنے کے الزامات کے تحت گرفتارکیا گیا تھا، آج جمعہ کو پٹیالہ ہاوس کورٹ نے تمام الزامات سے بری کرتے ہوئے رہاکرنے کا حکم دیا ہے۔