دبئی میں بیفا کے زیر اہتمام فٹ بال ٹورنامنٹ کاکامیاب انعقاد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 3rd January 2018, 5:36 PM | ساحلی خبریں | خلیجی خبریں |

دبئی /بھٹکل:3/ جنوری (ایس اؤنیوز)دی بھٹکل انٹر فٹ بال اسوسی ایشن (بیفا) کے زیرا ہتمام دبئی میں فٹ بال ٹورنامنٹ کاانعقاد کیاگیا ۔ جس میں ٹیم اے، بی ، سی اور ڈی نے شرکت کرنے کی منتظمین نے پریس ریلیز کے ذریعے جانکاری دی ہے۔

ٹورنامنٹ میں ٹیموں کے درمیان لیگ لیول پر میچ کھیلے گئے۔ متعلقہ ٹورنامنٹ کے لئے دبئی کے اسکاوٹ مشن ہال میں کھلاڑیوں کو آکشن کے ذریعے منتخب کیا گیا تھا۔ کھلاڑیوں کے انتخاب میں سخت مقابلہ آرائی دیکھی گئی ۔ یہ ٹورنامنٹ جہاں کھلاڑیوں کو ترقی دینےمیں کامیاب ہوا وہیں انتظامات کو لے کر کافی کامیاب بتایا جارہاہے۔ ٹورنامنٹ میں ٹیم اے چمپئین بنی۔ فاتح ٹیم کو خوبصورت ٹروفی کے ساتھ ہرایک کھلاڑی کو میڈل سے نوازاگیا۔ اسی طرح رنر اپس کے کھلاڑیوں کوبھی میڈل سے عزت بخشی گئی ۔

ٹورنامنٹ میں دانش ابن شفیع شاہ بندری بیسٹ پلئیر، امتیاز خطیب بیسٹ گولی کے خطاب سے نوازا گیا تو سی بی ایس ای نیشنل فٹ بال ٹیم کا حصہ بن کرفٹ بال میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے دیاب کھروری ابن رحمت اللہ راہی ؔ کی تہنیت کی گئی ۔ انعامی تقریب میں شریک ہوئے تمام مہمانوں کو بیفا میمونٹو پیش کیاگیا۔ عبدالغنی محتشم نے آکشن اور اختتامی تقریب کی نظامت کی ۔ اس موقع پر عبدالقادر باشاہ رکن الدین، رحمت اللہ راہی ؔ، جیلانی محتشم، امجد شاہ بندری اور الطاف پٹھان موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...