بائیڈن وائٹ ہائوس کی پہلی پریس بریفنگ، ایرانی جوہری پروگرام پر قدغن بڑھانے کا عزم

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 21st January 2021, 6:46 PM | عالمی خبریں |

دبئی21/جنوری (آئی این ایس انڈیا)امریکی ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے جو بائیڈن کی بہ طور صدر حلف برداری کے بعد وائٹ ہائوس کی پہلی پریس بریفنگ میں اہم امور پر حکومتی پالیسی کی وضاحت کی گئی ہے۔ وائٹ ہائوس کی ترجمان جین بساکی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت ایرانی جوہری پروگرام پر مزید پابندیاں عاید کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر کی حلف برادری کے بعد ایران کے جوہری پروگرام کا معاملہ امریکی اتحایوں کی مشاورت سے طے کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر کی پہلی مشاورت میں ایران کا ایٹمی پروگرام شامل ہوگا۔

جین ساکی نے واضح کیا کہ نئی امریکی انتظامیہ ایران پر جوہری پابندیوں کو مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہے انہوں‌ نے کہا کہ سفارتی فالو اپ کے ساتھ ساتھ ایران کے جوہری پروگرام پر قدغنوں کو طول دیا جائے گا اور انہیں مزید مستحکم کیا جائے گا۔ ایران کے ساتھ دیگر حل طلب مسائل بھی ترجیحی بنیاد پر حل کیے جائیں ‌گے۔ ترجمان نے ایران پر زور دیا کہ وہ جوہری پروگرام کی طے کردہ شرائط اور پابندیوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گا۔

جین بساکی نے مزید کہا کہ امریکی صدر ایران کے ساتھ مذاکرات کے سلسلے میں اتحادیوں سے جلدی سے مشاورت کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ ان کے غیر ملکی ہم منصبوں اور غیر ملکی رہ نماؤں کے ساتھ ان کی ابتدائی بات چیت شراکت داروں اور اتحادیوں کے ساتھ ہوگی۔

انہوں ‌نے امریکی اتحادیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ یقینی طور پر اس بات چیت کا حصہ بننے کی توقع کرتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے باور کرایا کہ ایران نے جوہری معاہدے کی بہت سی پابندیوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

جین ساکی نے کہا کہ جوبائیڈن کی حکومت پہلی فرصت میں‌ کرونا کی وبا پر قابو پانے کے لیے 'ایس اوپیز' پر عمل درآمد کرائے گی۔ سرکاری دفاتر میں سماجی فاصلے اور ماسک پہننے کو یقینی بنایا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...