جوبائیڈن جی7 اجلاس میں کورونا وائرس،معاشی بحالی اوردرپیش چیلنجزپر تبادلہ خیال کریں گے

Source: S.O. News Service | Published on 15th February 2021, 11:45 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،15؍فروری(ایس او نیوز؍ایجنسی) امریکی صدر جو بائیڈن جمعہ سے جی7کے اپنے پہلے اجلاس کے دوران کورونا وائرس، معاشی بحالی اور چین کی طرف سے درپیش ‘چیلنجز‘کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

اس بارے میں تفصیلات وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ ایک ریلیز میں دی گئی ہے۔ ریلیز کے مطابق جو بائیڈن کا عالمی سطح پر کوڈ 19 کے رد عمل،اس کے تدارک کیلئے توجہ مرکوز کرنے،جس میں وبائی امراض کے بارے میں عالمی ردعمل ،ویکسین کی تیاری ، تقسیم اور سپلائی میں تال میل،سبھی صنعتی ممالک کے لئے اصلاحات اوراجتماعی اقدامات کے لئے فنڈ کو برقرار رکھنے کی اہمیت سمیت بہتر بنانے کے عالمی اقتصادی اصلاحات پرتوجہ مرکوزکریں گے۔

برطانیہ کے زیراہتمام جی 7 ورچوول میٹنگ جمعہ کو شروع ہونے والی ہے۔ اپریل 2020 کے بعد اس میٹنگ کے دوران بائیڈن صدرکی حیثیت سے گروپ آف سیون ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ پہلی ملاقات کریں گے۔

وائٹ ہاؤس نے کہا’’صدر بائیڈن ہماری اجتماعی مسابقت کو تقویت دینے کے لئے سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت اور چین کی طرف سے درپیش معاشی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے عالمی ضابطوں کی اہمیت پر تبادلہ خیال کریں گے‘‘۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...