بائیڈن جوہری معاہدے کی طرف واپسی سے باز رہے: اسرائیل

Source: S.O. News Service | By JD Bhatkali | Published on 2nd March 2021, 7:26 PM | عالمی خبریں |

مقبوضہ بیت المقدس، 2مارچ (آئی این ایس انڈیا)  اسرائیل کے ریٹائرڈ فوجی اور انٹلی جنس عہدیداروں نے امریکی صدر جو بائیڈن کو ایک خط تحریر کیا ہے جس میں انھوں نے امریکی صدر کو ایران کے ساتھ نیوکلیئر معاہدے کی طرف لوٹنے سے خبردار کیا ہے۔

عہد

اسرائیلی خط کے مطابق:’’جوہری معاہدے کا احیاء دراصل اسرائیل کی بقا کے لیے خطرہ ہے۔‘‘ خط میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ ’’جوہری معاہدے کی طرف دوبارہ رجوع سے خطے میں جوہری ہتھیار بنانے کی دوڑ شروع ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ اسرائیل سے بھیجے گئے اس خط پر کم سے کم ایک ہزار ریٹائرڈ فوجی اور خفیہ اداروں کے عہدیداروں کے دستخط موجود ہیں۔

’’جوہری معاہدہ ہو یا نہ ہو‘‘

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاو نے گذشتہ برس فروری میں اس رائے کا اظہار کیا تھا کہ ان کا ملک جارح اور انتہا پسند ایرانی حکومت کو نیوکلیئر ہتھیار حاصل کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دے گا۔

نیتن یاہو کے مطابق: ’’میں امریکی صدر جو بائیڈن کو بتا چکا ہوں کہ میں ایران کو جوہری معاہدے یا اس سے ہٹ کر کسی بھی تہران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکوں گا۔‘‘

یاد رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کی جانب سے 2015 میں ایران اور پانچ بڑی طاقتوں کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے سے باہر نکلنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس معاہدے کا مقصد ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا تھا، تاہم اس میں بیان کردہ متن اس ضمن میں ناکافی ضمانت فراہم کرتا ہے، اسی لیے امریکا نے ایران پر دوبارہ پابندیاں عاید کر کے معاہدے سے باہر نکلنے کا اعلان کیا۔

ایران نے امریکی فیصلے کے ردعمل کے طور پر اپنے جوہری پروگرام پر عائد کی جانے والی پابندیوں کا احترام کرنے سے انکار کر دیا۔

جو بائیڈن نے اعلان کیا تھا کہ امریکا جوہری معاہدے میں دوبارہ شمولیت کے لئے تیار ہے بشرطیکہ ایران معاہدے کی شرائط پر من وعن عمل کے لیے آمادگی ظاہر کرے۔

ایک نظر اس پر بھی

افغانستان کے کابل کی مسجد میں دھماکہ، امام سمیت 12 نمازی جاں بحق

افغانستان کے دارالحکومت کابل کی مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں امام سمیت 12 نمازی جاں بحق ہوگئے، دھماکہ   جمعہ  کی نماز کی ادائیگی کے دوران کیا گیا۔افغان پولیس  ترجمان کے مطابق کابل کے ضلع شکر درہ میں مسجد کے اندر دھماکہ کیا گیا جس میں مسجد کے امام مفتی نعمان  سمیت ۱۲ نمازی جاں ...

فلسطین میں اسرائیلی فضائی حملے جاری؛ شہید ہونے والوں کی تعداد 119 کو پہنچ گئی؛ بمباری کے باوجود قبلہ اول میں فرزندان توحید نے ادا کی عید الفطر کی نماز

اسرائیل کے غزہ کی پٹی پر جاری فضائی حملوں میں گذشتہ چار روز میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر113 ہوگئی ہے جن  میں 31 بچے بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق ایک طرف بمباری جاری تھی اور دوسری طرف غزہ پر بمباری کے دوران  قبلہ اول میں ایک لاکھ سے زائد فرزاندن توحید  عید ...