ٹرمپ اقتدار کی منتقلی میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں، امریکا کی ساکھ بحال کریں گے: جوبائیڈن

Source: S.O. News Service | Published on 29th December 2020, 7:30 PM | عالمی خبریں |

دبئی ، 29دسمبر (آئی این ایس انڈیا)امریکا کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا کہ وہ اور ان کی ٹیم بیرون ملک امریکی افواج کی تعداد، محکمہ دفاع اور دیگر سیکیورٹی ایجنسیوں کو مختص مالی مالی بجٹ کے بارے میں جاننا چاہتی ہے تاکہ وہ شبہات سے بچ سکیں اور مناسب طریقے سے کام شروع کریں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ وہ اور ان کی ٹیم کرونا وائرس کے خلاف ویکسین فراہم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ وہ تمام امریکیوں کو ویکسین کی فراہمی یقینی بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ان مشکلات پر قابو پا لیں گے جن کا امریکا کو سامنا۔ ہم دنیا میں ملک کی ساکھ کو بحال کرنے کے لیے کام کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں وزارت دفاع سے متعلق بجٹ کے بارے میں واضح نظریہ اپنانے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھاصدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی امریکا کی سرحدوں پر تباہی پھیلائی ہے۔

کرونا وائرس کے حوالے سے بائیڈن نے کہا کہ اس وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے دنیا کے تمام شراکت داروں کے ساتھ تعاون کریں گے۔ انہوں‌ نے کرونا ویکسین کی منصفانہ انداز میں تقسیم کرنے کے لیے کام کرنے کا مطالبہ کیا۔

جوبائیڈن نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے پینٹاگان کے مقرر کردہ عہدیدار اقتدارل کی منتقلی کے عمل میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اقتدار کی منتقلی کے عمل میں رکاوٹ ڈالنےسے امریکا کو سیکیورٹی کے خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...