بیدرکے کانگریسی لیڈر کاسیٹوں کی تقسیم کو لے کر مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی کا الزام؛ ناراض لیڈر نے بہوجن سماج پارٹی کے اُمیدوار کی حمایت کا کیا اعلان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 10th April 2019, 12:35 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بیدر۔9؍اپریل۔(محمدامین نواز/ایس او نیوز)  ریاستِ کرناٹک میں کانگریس کی جانب سے پارلیمانی انتخابات میں ٹکٹ کی تقسیم کو لے مسلمانوں کے ساتھ ہوئی ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرتے  ہوئے بیدر کے سابق رکن اسمبلی اور سنئیر کانگریسی قائد ایڈوکیٹ  محمد لئیق الدین نے نہایت ہی برہمی کا اِظہار کرتے ہوئے  بہوجن سماج پارٹی کے اُمیدوار کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

 آج منگل کو حلقہ پارلیمان بیدر کے بی ایس پی کے اُمیدوار جناب سید شان الحق بخاری کی تائید میں بحیثیت ایک عام آدمی و سنئیر سٹیزن کی حیثیت سے پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھو ں نے کہا کہ   بیدر پارلیمانی حلقہ کو ایس سی طبقہ کے لئے ریزرو کئے جانے پر یہاں سے مسلم قیادت کی آواز پارلیمنٹ میں جانا بند ہوگئی تھی، مگر  گذشتہ دس سالوں سے یہ حلقہ جنرل ہوگیا ہے، اس کے باوجود  مسلم اُمیدوار کو کانگریس ٹکٹ نہیں دے رہی ہے۔

ایڈوکیٹ محمد لئق الدین نے بیدر کا تاریخی پس منظر بیان کرتے ہوئے کہا کہ  اگر بیدر کو تاریخی نظریہ سے دیکھا جائے تو یہ بہمنی‘برید شاہی اور مملکت آصفیہ کی حکومت کا  دارالخلافہ  رہا ہے۔دکن کو جب ہندوستان میں الحاق کیا گیا تو سب سے پہلے یہاں سے پارلیمنٹ کیلئے منتخب ہونے والے مسلم لیڈر شوکت اُللہ انصاری  تھے جنہیں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل ہوئی تھی۔اس کے بعد حلقہ پارلیمان بیدر کو ایس سی کیلئے ریزرو کردیا گیا جس کی بنا پر مسلم رہنما کو پارلیمنٹ جانے کا راستہ بند ہوگیا۔ مگر پچھلے  دس سالوں سے بیدر پارلیمانی حلقہ جنرل ہوگیا ہے۔ اس مرتبہ کئی مسلم لیڈران نے کانگریس سے  مسلم اُمیدوار کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ کیا  تو پارٹی نے مسلمانوں کے مطالبے کو ٹھکراتے ہوئے  ایشور کھنڈرے کو اپنا اُمیدوار بنایا ہے۔ ایڈوکیٹ محمد لئیق الدین نے کانگریس پر الزام عائد کیا کہ  حلقہ پارلیمان بیدر سے مسلمان کو ٹکٹ دینے کا وعدہ کرکے کانگریس کے ریاستی قائدین نے دھوکہ دیا ہے۔جس کے نتیجے میں یہاں کے مسلمان کانگریس کے اس طرح کے رویہ سے سخت خلاف ہوگئے ہیں

ایڈوکیٹ لئیق الدین کے مطابق  کانگریس کے اُمیدوار ایشور کھنڈرے جو ریاستی کانگریس کے کارگذار صدر ہیں اگر وہ کہتے کہ میں بھی پارلیمنٹ کے انتخابات میں امیدوار کا خواہش مندہوں تو الگ بات تھی مگر ان کا نام اچانک منظر عام پر آگیا‘جبکہ مسلمانوں کی جانب سے بارہا نمائندگی کی جاتی رہی کہ اس مرتبہ بیدرحلقہ پارلیمان سے مسلم اُمیدوار کو کانگریس کی جانب سے ٹکٹ دیا جائے مگر ایسا نہیں ہوا۔محمد لئیق الدین ایڈوکیٹ نے کہا کہ تمام درخواستوں کو ہائی کمان تک بھیجا ہی نہیں گیا بلکہ نظر انداز کردیا گیا ۔بیدر میں جو خاندانی سیاست چل رہی ہے ہم اس کے خلا ف ہیں ۔جو بھی کانگریس کی جانب سے اقتدار کیلئے بٹوارہ ہوتا ہے توصرف صرف خاندانی سیاست ہی دیگر سیاسی قائدین کو آگے بڑھنے سے رو ک دیتی ہے ایسا ہرگز نہیں ہونا چاہئے۔بیدر پارلیمنٹ کے انتخابات میں بی جے پی کے اُمیدوار اپنی پوری طاقت کے ساتھ انتخابی میدان میں ہیں ۔ان سے مقابلہ کرنے کیلئے دلت اور مسلمانوں کو متحد ہوکر کام کرنا ہوگا ۔انھوں نے کہا کہ کانگریس کے اُمیدوار ایشور کھنڈرے کے والد کو کانگریس میں شامل کرنے والا ہی میں ہوں ۔اور ان کے فرزند ایشور کھنڈرے جو کانگریس کے اُمیدوار ہیں وہ موجودہ بھالکی کے رکن اسمبلی ہیں ۔پھر انھیں پارلیمنٹ کا الیکشن لڑنے کی کیا ضرورت تھی۔؟

تمام صورتحال کے پیش نظر حلقہ پارلیمان بیدرمیں کانگریس اور بی جے پی کے اُمیدوا رکے مقابلہ میں بی ایس پی کے اُمیدورا جناب شان الحق بخاری کی شخصیت نہایت موزوں ہے جناب سید شان الحق بخاری نڈر و بے باک لیڈر ہیں وہ اُردوہندی اور انگریزی بھی جانتے ہیں اور ان زبانوں میں ہی ایوانوں میں آواز بلند کی جاتی ہے ‘جناب شان الحق بخاری ایک اچھے مقرر بھی ہیں اور حالاتِ حاضرہ پر ان کی ہمیشہ نظریں رہتی ہے۔حلقہ پارلیمان بیدر کے  عوام کو چاہئے کہ اپنی آواز کو ایوانوں میں پہنچانے کیلئے ایسے فرد کو منتخب کرنا چاہئے۔انھوں نے کہا کہ بہوجن سماج پارٹی کے ذمہ داران کو چاہئے کہ مستقبل میں ریاست میں طاقتور بننا ہو تو ابھی سے متحد ہو کام کرتے ہوئے اپنے اُمیدوار کو کامیاب بنانا ہوگا۔اس کیلئے کس طرح دیگر سیاسی پارٹیوں کی حمایت حاصل کرنا ہو اس ضمن میں انھیں غور کرنا چاہئے کہ دلت ‘پسماندہ طبقات ایک ہوکر کام کرسکے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...