بھوپیندر پٹیل نے گجرات کے وزیر اعلیٰ کا لیا حلف

Source: S.O. News Service | Published on 13th September 2021, 11:37 PM | ملکی خبریں |

گاندھی نگر،13؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) زبردست سیاسی ہلچل کے درمیان بی جے پی رکن اسمبلی بھوپیندر پٹیل نے آج راج بھون میں گجرات کے نئے وزیر اعلیٰ کی شکل میں حلف لے لیا۔ بی جے پی اسمبلی الیکشن سے تقریباً 15 مہینے قبل وجے روپانی کو ہٹا کر بھوپیندر پٹیل کو وزیر اعلیٰ بنایا گیا ہے، اور دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ وہ ان پندرہ مہینوں میں کس طرح کام کرتے ہیں۔ 59 سال کے بھوپیندر پٹیل کو 12 ستمبر کو اتفاق رائے سے بی جے پی قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا تھا۔ بھوپیندر پٹیل اب گجرات کے 17ویں وزیر اعلیٰ ہیں۔ گجرات کی 182 رکنی اسمبلی کے لیے انتخابات آئندہ سال دسمبر میں ہونے ہیں۔

گجرات کے گورنر آچاریہ دیو ورَت نے بھوپیندر پٹیل کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ تقریب میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی، نائب وزیر اعلیٰ نتن پٹیل سمیت بی جے پی کے تمام لیڈر شامل ہوئے۔ مدھیہ پردیش، گوا، ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نے بھی اس حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔

یہاں قابل ذکر ہے کہ بھوپیندر پٹیل اس سے قبل ریاستی حکومت میں بھی وزیر نہیں رہے، یہی وجہ ہے کہ وزیر اعلیٰ کے طور پر ان کا نام سامنے آنے کے بعد سبھی حیران رہ گئے۔ دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی بھی جب 20 سال پہلے گجرات کے وزیر اعلیٰ بنے تھے، اس سے قبل وہ کبھی وزیر نہیں رہے تھے۔ نریندر مودی کو 7 اکتوبر 2001 کو وزیر اعلیٰ کی شکل میں حلف دلایا گیا تھا اور وہ راج کوٹ اسمبلی سیٹ پر ہوئے ضمنی انتخاب میں جیت حاصل کر 24 فروری 2002 کو رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

بہر حال، بھوپیندر پٹیل 2017 کے اسمبلی انتخاب میں ریاست کی گھاٹ لوڈیا سیٹ سے پہلی بار انتخاب لڑے تھے اور جیتے تھے۔ انھوں نے کانگریس کے ششی کانت پٹیل کو ایک لاکھ سے زیادہ ووٹوں سے ہرایا تھا، جو اس انتخاب میں جیت کا سب سے بڑا فرق تھا۔ سول انجینئرنگ میں ڈپلومہ کرنے والے پٹیل سابق وزیر اعلیٰ اور اب اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل کے قریبی مانے جاتے ہیں۔ آنندی بین 2012 میں اسی سیٹ سے الیکشن جیتی تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

جمعیۃ علماء ہند کے سابق ناظم عمومی اور موجودہ نائب صدر مولانا عبد العلیم فاروقی کا انتقال پر ملال

         جمعیۃ علماءہندکےنائب صدر،جانشین امام اہل سنت مولاناعبدالعلیم فاروقی ؒکےسانحہ ارتحال پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے  مولانا حافظ مسعود احمد حسامی (کارگزار صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر)مولانا حلیم اللہ قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر) نےکہاکہ مولانا ایک  تاریخی ...

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔