بی ایچ یو میں سنسکرت کے مسلم پروفیسر کی مخالفت، پریش راول نے طالب علموں کو دی نصیحت

Source: S.O. News Service | Published on 20th November 2019, 8:29 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،20/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) بالی ووڈ اداکار اور بی جے پی لیڈر پریش راول نے ایک ٹویٹ کے ذریعے سب کو حیران کر دیا ہے۔عام طور پر دائیں بازو کا ساتھ دینے والے پریش راول نے اس بار بحث میں آئے سنسکرت کے مسلم پروفیسر کا ساتھ دیا ہے۔انہوں نے بنارس ہندو یونیورسٹی کے سنسکرت پروفیسر فیروز خان کی حمایت کی ہے۔اپنی ٹویٹس میں انہوں نے لکھاکہ پروفیسر فیروز خان کے خلاف کئے جا رہے احتجاج سے حیران ہوں۔مذہب کا زبان سے کیا واسطہ؟ فیروز خان نے سنسکرت سے ایم اے اور پی ایچ ڈی کیا ہے۔بھگوان کے واسطے اس نفرت کو روکو۔اس سے پہلے بھی ٹویٹس کے ذریعے پریش راول نے فیروز خان کے مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔انہوں نے کہا تھاکہ اگر کسی مسلمان کے سنسکرت پڑھنے کی مخالفت ہو رہی ہے تب تو گلوکار محمد رفیع کو بھجن  نہیں گانا چاہئے تھا۔نوشاد صاحب کو میوزک کمپوز نہیں کرنی چاہئے تھی۔دراصل ہم پریش راول کی بحث یہاں کیوں کر رہے ہیں؟ یہ وہی پریش راول ہیں جنہوں نے 2014 میں گجرات سے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن جیتا تھا اور تبھی سے اداکار سے لیڈر بنے پریش راول کی بیان بازی بحث میں آنے لگی۔کئی بار ان کے ٹویٹس اور بیان بازی کو اقتدار کی حمایت میں مانا گیا۔ 
 

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...