فیروز خان کی حمایت کرنے پر بی ایچ یو کے دلت پروفیسر پر حملہ!

Source: S.O. News Service | Published on 10th December 2019, 8:37 PM | ملکی خبریں |

وارانسی،10/دسمبر(ایس او نیوز/یو این آئی) بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) میں دلت طبقہ سے تعلق رکھنے والے سنسکرت کے ایک پروفیسر پر طلباء نے محض اس لئے حملہ کر دیا کیونکہ انہوں نے اپنے مسلمان ساتھی فیروز خان کی حمایت کی تھی۔ واضح رہے کہ فیروز خان کی طلباء اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر تقرری کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ حملہ کا شکار ہونے والے دلت پروفیسر سنسکرت ودیا دھرم وگیان (ایس وی ڈی وی) محکمہ میں سینئر فیکلٹی ممبر ہیں، جہاں خان کی تقرری کی گئی ہے۔

پیر کے روز پیش آنے والے اس واقعے کے بعد پروفیسر شانتی لال سالوی نے نامہ نگاروں کو بتایا، ’’میں ایک کلاس میں بیٹھا ہوا تھا جب کچھ طلباء اندر داخل ہوئے اور مجھ سے گالی گلوچ کرنے لگے۔ انہوں نے مجھ سے فیکلٹی میں ایک مسلمان کی تقرری کی حمایت کرنا بند کرنے کو کہا۔‘‘

انہوں نے کہا، ’’مجھے عدم محفوظ کا احساس ہونے لگا اور میں باہر آ گیا۔ پھر کچھ طلباء نے مجھ پر پتھراؤ کیا اور بعد میں میرے ساتھ دھکا مکی کی۔ میں بچ گیا کیونکہ ایک اجنبی شخص نے مجھے اپنی اسکوٹی پر لفٹ دے دی۔‘‘ سالوی نے الزام لگایا کہ ایک ساتھی نے طلباء کو اکسایا تھا لیکن میڈیا کے سامنے اس کا نام نہیں لیں گے۔ انہوں نے کہا، ’’میں نے کچھ طلباء کے خلاف محکمہ کے ایک پروفیسر اور وائس چانسلر راکیش بھٹناگر سے شکایت کی ہے۔‘‘

ایک طالب علم جوکہ سالوی کو نشانہ پر نشانہ بنانے والے گروہ کا حصہ تھا، اس نے کہا پروفیسر سے صرف خان کی حمایت بند کرنے کو کہا اور ان پر کبھی حملہ نہیں کیا۔ محکمہ سنسکرت ودیا دھرم کے کچھ طلباء خان کی اس بنیاد پر تقرری کی مخالفت کر رہے ہیں کہ ایک مسلمان ہندو مت کی تحریریں نہیں پڑھا سکتا، جس میں محکمہ کا نصاب بھی شامل ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...