کانگریس نے ای-ٹینڈر گھوٹالے کے ملزمین کو بری کرنے پر ریاستی حکومت کو بنایا نشانہ

Source: S.O. News Service | Published on 24th November 2022, 5:46 PM | ملکی خبریں |

بھوپال،24؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) مدھیہ پردیش کے مبینہ ای-ٹینڈر گھوٹالہ میں تمام ملزمین کو بری کیے جانے کے بعد کانگریس نے ریاست کی بی جے پی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ ریاستی کانگریس کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کے صدر کے کے مشرا نے اس سے متعلق ایک نیوز ٹوئٹ کے ذریعے اس معاملے میں سوالات کھڑے کیے۔

انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا ’’ایم پی کے تین ہزار کروڑ کے ای ٹینڈر گھوٹالہ کے تمام 6 ملزمان بری (ای) ماندار شیوراج (؟) میں ہوا گھوٹالہ! اسپیشل کورٹ نے کہا- سرکاری استغاثہ کی جانب سے کوئی الزام ثابت نہیں کیا جا سکا! واہ بدعنوانو، بے شرمو! آر ایس ایس پرچارک سنیل جوشی کے قتل میں شامل پرگیا سنگھ ٹھاکر کو بھی ایسے ہی بری کروایا تھا!‘‘

خیال رہے کہ سال 2018 میں سامنے آنے والے اس مبینہ گھوٹالے میں لوک آیکت کی خصوصی عدالت نے تمام چھ ملزمان کو شواہد کے فقدان کی وجہ سے بری کر دیا ہے۔

اس معاملے میں مدھیہ پردیش الیکٹرانک ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے او ایس ڈی نند کشور براہمے، پرائیویٹ کمپنی کے ڈائریکٹر ورون چترویدی، ونے چودھری، سمیت گوولکر، ایک دوسری کمپنی کے ڈائریکٹر منوہر ایم این اور ایک مقامی تاجر منیش کھرے کو ملزم بنایا گیا تھا۔

اس معاملے کی جانچ کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی دونوں کی حکومتوں کے دوران ہوئی تھی۔ اس کے بعد تفتیشی ایجنسی اکنامک انویسٹی گیشن بیورو (ای او ڈبلیو) نے عدالت میں تمام ملزمان کے خلاف فرد جرم دائر کی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...