اعظم گڑھ میں ہارنے کے بعد نروہوا نے اکھلیش یادو پر کسا طنز، لکھا، آئے تو مودی ہی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th May 2019, 10:51 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 25 مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) بھوجپوری سپر اسٹار نروہوا (دنیش لال یادو) نے لوک سبھا انتخابات کے دوران سیاست میں ڈبیو کیا تھا،وہ بی جے پی کے ٹکٹ پر یوپی کی ہائی پروفائل سیٹ اعظم گڑھ سے انتخابی میدان میں اترے تھے لیکن اترپردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کے سامنے نروہا ٹک نہیں پائے۔نروہا اعظم گڑھ سیٹ پر اکھلیش یادو سے 2 لاکھ سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے ہار گئے۔اگرچہ نروہا لوک سبھا الیکشن ہار گئے ہوں، لیکن ان کے حوصلے اور جذبے میں کمی نہیں آئی ہے،ملک میں ایک بار پھر مودی کی حکومت کی واپسی کو لے کر نروہا نے ٹوئٹر پر پی ایم نریندر مودی کے ساتھ اپنی سیلفی اپ ڈیٹ کی۔ایک دوسرے ٹوئٹ میں اکھلیش سمیت اپوزیشن پر طنز کستے ہوئے اداکار نے لکھاکہ نہ یہ ملک رکے گا، نہ یہ ملک جھکے گا، آئے تو مودی ہی۔انتخابات کے دوران اکھلیش یادو اور تمام اپوزیشن لیڈروں نے نریندر مودی اور این ڈی اے کی شکست کی بات کی تھی۔نروہا نے پارٹی کی جیت پر تو بات سامنے رکھی، لیکن اپنی ہار پر ان کا بیان نہیں آیا ہے۔نروہا کے اس ٹویٹ پر لوگوں کا ردعمل بھی سامنے آیاہے۔بہت سے یوزرس نے اداکار کو شکست کی تسلی دیتے ہوئے کہا کہ وہ یوں ہی اعظم گڑھ میں رہیں۔لوگوں نے نروہواکواگلے انتخابات میں جیت کابھروسہ بھی دیاہے۔ایک یوزر نے لکھاکہ اعظم گڑھ میں جدوجہد جاری رکھیں۔ دوسرے نے لکھاکہ اگلی بار آپ ضرور آئیں گے سر۔ ایک یوزر لکھتا ہے کہ بھائی آپ تو نہیں آ سکے لیکن جنگ بہترین لڑے تھے آپ۔نروہا نے اعظم گڑھ کی عوام کا دل جیتنے کی پوری کوشش کی تھی۔انہوں نے اعظم گڑھ میں اقدامی طریقے سے انتخابی مہم بھی کی تھی۔نروہا کے لئے بھوجپوری انڈسٹری کے اسٹار ستاروں نے بھی تشہیرکی تھی۔ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو میں نروہا نے کہا تھاکہ سب سے پہلے تو آپ سے میں یہ بتاتا ہوں کہ مجھے شکست دینے والا کوئی پیدا نہیں ہوا کیونکہ میں آزاد آدمی ہوں،میری نظریہ آزاد ہے،کسی کا غلام نہیں ہوں،میں بھگوان کے لکھے فیصلے کو بھی ہٹا سکتا ہوں، مٹا سکتا ہوں،اگر میں اپنی سوچ رکھتا ہوں، نظریہ رکھتا ہوں،میں یہاں کسی کے پیچھے گھومنے والا انسان نہیں ہوں،یہ بھول جائیے کہ مجھے یہاں کوئی ہرا پائے گا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بابری مسجد ملکیت مقدمہ؛ ڈاکٹرراجیودھون کو دھمکی دینے والے پروفیسرنے مانگی غیر مشروط معافی ؛ راجیو دھون نے عدالت کو بتایا؛ 1528میں شرعی طریقہ سے ہوئی تھی مسجد کی تعمیر

بابری مسجد ملکیت مقدمہ میں روزانہ کی بنیاد پر چلنے والی سماعت کاآج27 واں دن تھا جس کے دوران سب سے سینئر ایڈوکیٹ کپل سبل اور ایڈوکیٹ آن ریکارڈ اعجاز مقبول نے جمعیۃ علماء ہند کے وکیل ڈاکٹر راجیو دھون کو چنئی کے پروفیسر شنمگم کی جانب سے بھیجے گئے  دھمکی آمیز خط کے خلاف داخل توہین ...

آسا م میں حاملہ خاتون سمیت تین بہنوں پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی سے برطرف کیا جائے: ویمن انڈیا موؤمنٹ 

ویمن انڈیا موؤمنٹ (WIM)نے آسام کے درانگ ضلع کے پولیس چوکی میں حاملہ خاتون اور اس کی بہنوں کو برہنہ کرکے شدید تشدد کا نشانہ بنانے والے پولیس اہلکاروں کی شدید مذمت کی ہے۔

حضرت عائشہؓ پر وسیم رضوی کی فلم کے بارے میں دہلی اقلیتی کمیشن کا نوٹس اور پروجکٹ پر مزید کام نہ کرنے عبوری حکم

 میڈیا رپورٹوں اور دہلی کے کچھ باشندوں کی شکایت پر دہلی اقلیتی کمیشن نے شری وسیم رضوی کو ایک نوٹس بھیجا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شری  رضوی حضور پاک ﷺ  کی زوجۂ طاہرہ حضرت عائشہؓ کے بارے میں ایک فلم بنارہے ہیں یا بنا چکے ہیں۔ انھوں نے اپنی فلم کا ایک ٹریلر ریلیز کیا ہے اور اس متنازع ...

فرضی پاسپورٹ ویزہ گروہ کا پردہ فاش، آٹھ لوگ گرفتار

دہلی پولس کرائم برانچ کی ٹیم نے فرضی پاسپورٹ ویزہ فراہم کرنے کے نام پر لوگوں سے دھوکہ دہی کرنے والے بین الاقوامی گروہ کا پردہ فاش کرکے ایجنٹوں سمیت آٹھ لوگوں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔