بھیونڈی تین منزلہ بلڈنگ انہدام: ہلاک شدگان کی تعداد 33 ہوئی، 25 افراد کو محفوظ نکالا گیا

Source: S.O. News Service | Published on 23rd September 2020, 8:57 PM | ملکی خبریں |

تھانہ،23؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) ریاست مہاراشٹر کے ضلع تھانہ کے بھیونڈی میں بدھ کے روز تین منزلہ عمارت کے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 33 ہوگئی۔ افسران نے آج بتایا کہ نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) اور مقامی افراد امداد اور بچاؤ کے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

افسران کے مطابق ہلاک ہونے والے 33 میں 2 سے 11 سال کی عمر کے 15 بچے اور ایک 75 سالہ شخص سمیت 10 مرد شامل ہیں۔ ضلع تھانہ میں منگل سے موسلا دھار بارش ہو رہی ہے جس کی وجہ سے امدادی کاموں میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ابھی تک 25 لوگوں کو ملبہ سے باہر نکالا گیا ہے۔ ان لوگوں کو بھیونڈی اور ٹھانے کے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ افسران نے بتایا کہ بھاری بارش کے باوجود سرچ آپریشن رات بھر جاری رہا۔

انہوں نے بتایا کہ ملبے سے نکلی لاشوں کی حالت بہت خراب تھی کیوں وہ 50 گھنٹے سے بھی زیادہ وقت سے دبے ہوئے تھے۔ اسران نے بتایا کہ 43 سال پرانی جیلانی بلڈنگ پیر کو علی الصبح تین بج کر 40 منٹ پر گر گئی۔ عمارت میں 40 فلیٹ تھے اور تقریباً 150 افراد یہاں رہائش پذیر تھے۔ بھیونڈی تھانے سے تقریباً 10 کلومیٹر دور واقع ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عمارت گرنے کے معاملے میں بلدیات کے دو عہدیداروں کو معطل کر دیا گیا ہے اور عمارت کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ جس وقت دھمنکر ناکا کے قریب نارپولی میں ’پٹیل کمپاؤنڈ‘ میں واقع عمارت گری، اس وقت وہاں رہنے والے لوگ سو رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) اور تھانے ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ٹی ڈی آر ایف) کے اہلکار موقع پر موجود ہیں اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ عہدیدار نے بتایا کہ یہ عمارت بھیونڈی - نظام پور میونسپل کارپوریشن کی خستہ حال عمارتوں کی فہرست میں شامل نہیں تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...