بھوانی پور ضمنی انتخاب: بی جے پی امیدوار پرینکا ٹبریوال کو انتخابی کمیشن نے بھیجا نوٹس

Source: S.O. News Service | Published on 15th September 2021, 11:37 PM | ملکی خبریں |

کولکاتا،15؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) مغربی بنگال کے بھوانی پور انتخابی حلقہ کے ریٹرننگ افسر نے نامزدگی پرچہ داخل کرنے کے دوران کورونا پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے پر بی جے پی امیدوار پرینکا ٹبریوال کو نوٹس بھیجا ہے نوٹس پر جواب طلب کرنے کے ساتھ ساتھ ٹبریوال سے سوال کیا گیا ہے کہ ان کی آگے کی ریلیوں پر پابندی کیوں نہ لگائی جائے۔ پرینکا ٹبریوال کو شام 5 بجے تک جواب داخل کرنا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بھوانی پور میں ضمنی انتخاب کے لیے بی جے پی امیدوار پرینکا ٹبریوال نے پیر کے روز پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا۔ پرینکا ٹبریوال نے کولکاتا کے علی پور میں اپنا نامزدگی داخل کیا۔ ٹبریوال کا مقابلہ ریاست کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس سربراہ ممتا بنرجی سے ہوگا۔ ممتا بنرجی نے دو دن قبل ہی بھوانی پور سیٹ کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کر دیا ہے۔ ممتا بنرجی نے کولکاتا میں ہی پرچہ داخل کیا تھا۔

واضح رہے کہ بھوانی پور اسمبلی سیٹ پر 30 ستمبر کو ووٹنگ ہونی ہے۔ ووٹ شماری 3 اکتوبر کو عمل میں آئے گا۔ ضمنی انتخاب کے لیے انتخابی کمیشن نے نامزدگی سے قبل اور بعد کے جلوس پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ انتخابی تشہیر کے لیے بھی 50 فیصد لوگوں کی موجودگی کی اجازت دی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال: پہلے مرحلہ میں تشدد کے بعد الیکشن کمیشن نے سنٹرل فورس کی 303 کمپنیاں تعینات کرنے کا کیا فیصلہ

لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 اپریل کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران مغربی بنگال میں کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کے ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی۔ کہا؛ جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے مرکز

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کیرالہ میں انتخابی مہم چلاتےہوئے مودی حکومت پر برس پریں اور کہا کہ مرکزی حکومت جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے۔ یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے ...

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...