ہبلی میں منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل ٹیم کی زبردست کامیابی؛ ٹیم کی بھٹکل آمد پر شاندار استقبال

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 11th February 2019, 10:06 PM | ساحلی خبریں | اسپورٹس |

بھٹکل:11؍فروری (ایس او نیوز)کرناٹکااسٹیٹ  کرکٹ اسوسی ایشن (KSCA) کے زیر اہتمام ہبلی میں منعقدہ چوتھے  زونل لیول کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل سی سی نے  زبردست  جیت حاصل کی ہے، اس جیت  کے ساتھ ہی بھٹکل کے کرکٹ  کھلاڑی کامیابی کے پہلے زینہ  کو پارکرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔ جیت  حاصل کرنے کے بعد جب ٹیم بھٹکل پہنچی تو  مدینہ کالونی میں مجلس اصلاح و تنظیم کے جنرل سکریٹری محی الدین الطاف کھروری، بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر امتیاز اُدیاور،  جنرل سکریٹری نصیف خلیفہ ،بھٹکل مسلم اسوسی ایشن کے سرگرم رکن اور ساحل آن لائن کے ڈائرکٹر محمد قمر سعدا سمیت کافی لوگوں نے  ٹیم  کا شاندار استقبال کیااور بھٹکل اسپورٹس اکیڈمی کے مینجنگ ڈائرکٹر وسیم کے ایم کی تہنیت کرتے ہوئے اُنہیں  مبارکباد پیش کی۔ بھٹکل کرکٹ اکیڈمی کے دفتر میں بھٹکل کےاداروں کے ذمہ داران نے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کی  بھی شال پوشی کرتے ہوئے اُن کی ہمت آفزائی کی۔

اب بھٹکل ٹیم نومبر ۔دسمبر میں  ہبلی میں منعقد ہونے والے تھرڈ ڈیویژنل  لیول کرکٹ   ٹورنامنٹ  کے لئے کولیفائی کرگئی ہے۔ وسیم نے ساحل آن لائن کو بتایا کہ بھٹکل ٹیم کو فی الحال پہلے  مرحلے میں کامیابی ملی  ہے، کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے لئے ایسے تین مزید مرحلے طئے کرنے ہوں گے، جس کے بعد ہی  کھلاڑیوں کو  قومی ٹیم میں شامل ہونے کے مواقع مل سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ ہبلی میں اتوار کو کھیلے گئے   فائنل میچ میں بھٹکل کرکٹ ٹیم نے  ہبلی کے تاناجی اسپورٹس اکیڈمی  کوزبردست  شکست دے کر چمپئین شپ جیت لی.  بھٹکل سی سی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی  کرتے ہوئے مقررہ  30اوورس میں 9وکٹ کھو کر 126رن بنائے تھے جس میں  عوف اور اعجاز نے فی کس 22رن بنائے۔  ہبلی ٹیم  کی طرف سے سوربھ نے 24رن دے کر 4وکٹ حاصل کئے۔ ہبلی ٹیم جب بیٹنگ کرنے آئی تو بھٹکل کے باولروں نے ہبلی کے بلے بازوں کو 23 ویں اوور میں  صرف 74 رنوں پر ہی ڈھیر کردیا۔ اس طرح فائنل مقابلہ بھٹکل سی سی نے پچاس رنوں سے جیت لیا۔  بھٹکل کے محمد عارف نے 12رن دے کر 3وکٹ اور وسیم بیری نے 7رن دے کر 2وکٹ حاصل کئے ۔ ہبلی میں کھیلے گئے اس ٹورنامنٹ میں ریاست کے ہبلی زون میں آنے والے مختلف  اضلاع کی کل 56ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔ 

پہلے مرحلے میں زبردست کامیابی درج کرنے پر بھٹکل سی سی کو گلف ممالک سے بھی مبارکبادی کے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔ وسیم کے ایم نے بتایا کہ  دبئی کے معروف بزنس مین جناب عتیق الرحمن مُنیری ، بھٹکل مسلم جماعت کے سکریٹری   جیلانی محتشم سمیت کافی لوگوں نے  مبارکبادی کے پیغامات روانہ کئے ہیں۔وسیم نے بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے ذمہ داران سمیت بھٹکل، منکی اور مرڈیشور کی ٹیموں کا  شکریہ ادا کیا، ساتھ ساتھ   اُن کے ساتھ تعاون کرنے والے   نوائط کرکٹ کلب کے جناب مدثر ائیکری،  جناب قمر سعدا، جناب  نذیر قاسمجی، جناب صفیٰ کے ایم  وغیرہ  کا بھی   بھرپور شکریہ ادا کیا۔  بتایا گیا ہے کہبھٹکل پہنچنے سے قبل منکی میں بھی  بھٹکل سی سی  کا شاندار استقبال ہوا۔

واضح رہے کہ جناب وسیم کے ایم  بھٹکل  میں کرکٹ اکیڈمی  کےذریعے کھلاڑیوں کو کوچنگ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ  اُنہیں  کھیل کے میدان میں آگے بڑھانے کے لئے  بھی کوشاں ہیں۔ 

اُمید کی جارہی  ہے کہ بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کی طرف سے نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت اور جناب وسیم کے ایم کی دلچسپی ، شوق اور ان کی محنت آئندہ دنوں میں بھٹکل کے کھلاڑیوں کو اچھے مواقع فراہم کرے گی اور اُنہیں  ریاستی اور ملکی سطح پر چمکنے کا موقع ہاتھ آئے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

آنے والے لوک سبھا انتخابات میں کاگیری اور ہیگڈے کے اندرونی جھگڑے سے بی جے پی کو ہو سکتا ہے نقصان

پارلیمانی انتخابات  کے دن جیسے جیسے قریب آتے جا رہے ہیں ضلع اتر کنڑا میں کانگریس اور بی جے پی کی تشہیری مہم رفتار پکڑتی جا رہی ہے اور اسی کے ساتھ ان پارٹیوں کے اندرونی اختلافات بھی دھیرے دھیرے منظر عام پر آنے لگے ہیں ۔

بھٹکل میں تنظیم کے زیراہتمام 30 اور 31 مارچ کو ہونے والا ووٹر آئی ڈی کیمپ منسوخ؛ تحصیلدار کی طرف سے نہیں ملی اجازت

انتخابی ضابطہ اخلاق لاگو ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے تحصیلدار کی طرف سے اجازت نہ د ئے جانے  کی وجہ سے قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے کل30 مارچ اور پرسو  31  مارچ کو  منعقدہ دو روزہ ووٹر آئی ڈی کیمپ کینسل کردیا گیا ہے۔

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...