بھٹکل سوشیل میڈیا ایڈمن اسوسی ایشن کے لئے ایڈھاک کمیٹی کی تشکیل؛ سالم شاہ بندری کنوینر منتخب

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 24th February 2021, 7:51 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 24 فروری (ایس او نیوز)   وہاٹس ایپ  ، فیس بُک اور یوٹیوب چینل وغیرہ پر مشتمل بھٹکل، مرڈیشور اور منکی وغیرہ کے  سوشیل میڈیا کے مختلف ایڈمن کو ایک پلیٹ فارم پر لاتے ہوئے  منگل شام کو  بھٹکل  کمیونٹی  جدہ کے سابق جنرل سکریٹری  جناب قمر  سعدا کی صدارت میں اُن ہی کی رہائش گاہ پر  ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں  فوری طور پر ایک ہنگامی ( ایڈھاک) کمیٹی کی تشکیل کرتے ہوئے  سوشیل میڈیا پر  غلط اور بے بنیاد پیغامات  کی روک تھام سمیت کسی ادارے یا شخص کی کردار کشی پر  قدغن لگانے پر   غور و فکر کرتے ہوئے تعلیمی، سماجی، اصلاحی،  دینی اور تعمیراتی   پیغامات کو عام کرنے پر زور دیا گیا۔

میٹنگ میں  30  سے زائد  مختلف  سوشیل میڈیا گروپوں کے ایڈمنس شریک ہوئے جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر عزیزالرحمن رکن الدین ندوی سمیت   مولوی ایس ایم سید  زُبیر مارکٹ ندوی، مولوی انجم گنگاولی ندوی اور   مولانا جعفر فقیہ بھاو ندوی  موجود تھے جنہوں نے سوشل میڈیا کے صحیح استعمال پر زور دیتے ہوئے   غلط اور بے بنیاد  پیغامات پر لگام کسنے کی طرف توجہ دلائی۔

سوشل میڈیا ایڈمنس اسوسی ایشن کےقیام کا پہل کرنے والے  محمد سالم شاہ بندری کو ایڈھاک کمیٹی کا کنوینر منتخب کیا گیا، جبکہ قدم قدم پر  ان کا ساتھ دینے والے عبدالباسط ائیکری کو نائب کنوینر منتخب کیا گیا۔  کمیٹی کو مزید فعال بنانے مولوی انعام الحق  ملپا ندوی، مولوی تعظیم  قاضی ندوی اور ہدایت مداس کو  معاون کنوینر کے طور پر منتخب کیا گیا۔ جبکہ  مولوی عبدالنور فکردے ندوی کو خازن کی ذمہ داری سونپی گئی۔

میٹنگ کا اغاز مولوی انعام الحق ملپا ندوی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ محمد سالم شاہ بندری نے ممبران کا استقبال کرتے ہوئے  افتتاحی کلمات پیش کئے، عبدالباسط ائیکری نے  میٹنگ کی غرض و غایت پیش کرتے ہوئے بتایا کہ   فی الحال وہاٹس ایپ اور دیگر سوشیل میڈیا  گروپوں کے 53 ایڈمنس پر مشتمل ایک وہاٹس ایپ  ایڈمن گروپ ترتیب دیا گیا ہے جس کے ذریعے   دوسروں کی کردار کشی کرنے والے  نامعلوم یا فرضی ناموں کے ساتھ  پیغامات کی ترسیل کو روکنے کی کوشش ہورہی ہے ،  سوشل میڈیا ایڈمنس کے اندر بیداری پیدا کی جارہی ہے کہ وہ گروپوں میں آئے ہوئے پیغامات کو  فارورڈ کرنے سے پہلے اُس کی جانچ کرے اور غلط، بے بنیاد اور کسی کی کردار کشی کرنے والے پیغامات کو  کسی بھی حال میں گروپوں میں فارورڈ نہ ہونے دیں۔  اس موقع پر حاضر ممبران نے باری باری اپنا تعارف پیش کیا اور سوشیل میڈیا ایڈمنس اسوسی ایشن کو فعال اور سرگرم بنائے رکھنے کےلئے اپنی جانب سے ہرممکن تعاون دینے کا تیقن دیا۔کئی ایک ممبران نے اس اسوسی ایشن  کو مزید مضبوط بنانے کےلئے اپنی مفید تجاویز اور مشوروں سے بھی نوازا۔

بھٹکل  کمیونٹی  جدہ میں  جنرل سکریٹری سمیت نائب صدر  کےاہم  عہدہ پر رہ کرقوم و ملت کی  خدمات انجام دینے  کا تجربہ رکھنے والے  سماجی کارکن اور   سعودی کے اہم بزنس مین  جناب قمر سعدا نے  اپنے صدارتی خطاب  میں  ممبران کو   اس اسوسی ایشن سے جُڑ کر رہنے کی تاکید کی اور  اس بات پر زور دیا کہ میٹنگ میں جن باتوں پر توجہ دلائی گئی ہے اورجن تجاویز  کو منظورکیا گیا ہے، اُس پر عمل کیا جائے ۔ انہوں نے اس  اسوسی ایشن کےذریعے  قوم وملت اور ہمارے اداروں کو مضبوطی اور تقویت پہنچانے کی بھی تاکید کی۔ ان ہی کے کلمہ تشکر  اور مولوی عزیزالرحمن رکن الدین ندوی کی دُعا پر میٹنگ  کا اختتام ہوا۔

 

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...