بھٹکل: سابق ایم ایل اے منکال وئیدیا نے کیا ضرورتمندوں کو گھر تک مفت آکسیجن پہنچانے کا انتظام

Source: S.O. News Service | Published on 24th May 2021, 11:53 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل ،24؍ مئی (ایس او نیوز) کووڈ کے بڑھتے ہوئے  معاملات اور آکسیجن کی کمی سے ہونے والی مشکلات کو دیکھتے ہوئے سابق ایم ایل اے منکال وئیدیا نے ضرورتمندوں کو گھروں تک مفت آکسیجن فراہم کرنے کا انتظام کیا ہے ۔

مرڈیشور میں مفت آکسیجن سپلائی کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے  منکال وئیدیا نے کہا کہ میسور کے چامراج نگر میں آکسیجن کی قلت سے جو سانحہ پیش آیا تھا اس طرح کا کوئی واقعہ ضلع شمالی کینرا  میں پیش نہ آنے پائے اس لئے انہوں نے ستیش سائیل، بھیمنّا نائک اور شاردا شیٹی نے مل کر آکسیجن فراہمی کا منصوبہ بنایا۔ اس کے لئے سپریم کورٹ کے وکیل دیو دت کامت نے رہنمائی اور معلومات فراہم کرتے ہوئے سلینڈرس حاصل کرنے میں  ہماری رہنمائی کی۔

منکال وئیدیا نے بتایا کہ ہم نے کاروار، انکولہ، کمٹہ، سرسی اور بھٹکل میں ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ لگتا ہے کہ ضلع میں آکسیجن کی کمی پیش نہیں آئے گی۔ لوگوں کے دلوں میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا ہے۔ تعلقہ سرکاری اسپتالوں میں آکسیجن بیڈ خالی نہیں ہیں۔ ایسے میں غریب مریضوں کے لئے کنداپور، اڈپی  شہروں میں پرائیویٹ اسپتالوں کو رخ کرنا اور وہاں علاج کروانا ممکن نہیں ہوتا۔ ان حالات کا سنجیدگی سے جائزہ لینے کے بعد ہماری ٹیم نے ہمارے کارکنان کو آکسیجن لگانے کی تربیت دی۔     

انہوں نے کہا ڈاکٹروں کی طرف سے آکسیجن لگانے کی  تجویز والا خط لانے پر میرے اسمبلی حلقہ کے کسی بھی علاقے میں کسی بھی ضرورت مند مریض کو آکسیجن سلینڈر اس کے گھر تک پہنچا دیا جائے گا۔  اس کے علاوہ اگر سرکاری اسپتال میں بھی آکسیجن کی کمی واقع ہوئی تو ہم لوگ جتنی چاہے اتنی آکسیجن فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔

ڈاکٹروں کا تجویز کردی خط رکھنے والے ضرورت مند ان نمبروں پر رابطہ قائم کر سکتے ہیں : 

   9448007704, 9980007704, 9448182938, 9448965219

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔