عمان کے سیب میں بھٹکل کمیونٹی کا شاندار سیب ملن ؛ پروگرام میں شریک حضرات نے اُٹھایا خوب لطف

Source: S.O. News Service | Published on 11th May 2022, 6:15 PM | ساحلی خبریں | خلیجی خبریں |

مسقط ، 11؍مئی (جعفر نورالدین  ندوی/ ایس او نیوز) بھٹکل  مسلم  اسوسی ایشن  مسقط کے رکن  اور سیب کے معروف  کاروباری عبدالواجد دامودی کی صدارت میں عمان کے سیب  میں  بھٹکلی کمیونٹی کے لئے   پہلی بار ایک  گیٹ ٹوگیدر تقریب کا انعقاد کیا گیا  جس میں سیب اور اطراف میں  برسرروزگار بھٹکل کے کثیر لوگوں نے شرکت کرتے ہوئے پروگرام کا بھرپور  لطف اُٹھایا۔ سیب ملن  2022 کے نام سے یہ  تقریب عین عید الفطر کے دن رکھی گئی تھی    ۔

برکاء نامی مقام پر ایک بڑے فارم ہاوس میں منعقدہ     یہ  تقریب صبح 9 بجے  شروع ہو کر دوسرے دن رات 3 بجے تک جاری رہی۔ تقریب کے آرگنائزر وں نے کھانے پینے کا مکمل انتظام  کیا تھا جبکہ  پروگرام  میں مختلف کھیل اور دیگر پروگرام بھی رکھے گئے تھے۔ اِنڈور اور آؤٹ ڈور کھیلوں میں  ٹگ  آف وار، سیک ریس، لوگوری، کرکٹ اور ہاوئزی مقابلہ  میں لوگوں نے  بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور  خوب لطف اُٹھایا۔ نمایاں کھیل پیش کرنے والے مرد، عورت اور بچوں کو انعامات سے نوازا گیا۔

دوسرے دن پروگرام  میں   مزاحیہ پروگرام  بالخصوص   نوائطی   نظمیں وغیرہ  پیش کی گئیں اور ریفل ڈرا ء کے ذریعے  3 اسکوٹر ،  نصف گنی اور دس ہزار روپئے  سمیت  دیگر کئی  انعامات پروگرام میں شریک لوگوں میں تقسیم کئے گئے۔

اس موقع پر کوویڈ 19 میں بہترین خدمات انجام دینے والی محترمہ ڈاکٹر وسیمہ بنت معلم ظفر علی صاحبہ کی شال پوشی کے ذریعے تہنیت کی گئی اور  ان کی خدمات کو سراہا گیا۔  اسی طرح محترم میراں ائیکری صاحب کو بھی کوویڈ 19 میں بہترین خدمات کے پیشِ نظر  شال پوشی کی گئی  اور ان کی بھی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔

پروگرام میں کم و بیش  300 لوگوں نے شرکت کی ۔الوداعی کلمات اور دعاؤں کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی

ماہی گیر تنظیموں کا متفقہ فیصلہ - کاسرکوڈ میں تجارتی بندرگاہ کے خلاف ہوگی قانونی جد و جہد

) شہر کے سینٹ جوزیف ہال میں ماہی گیر تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور کراولی ماہی گیر مزدوروں کی تنظیم کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں کاسرکوڈ میں مجوزہ نجی تجارتی بندرگاہ کی تعمیر کے خلاف تنظیمی اور قانونی طریقے سے جد وجہد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...

ابوظبی میں منعقدہ تلاوت قران کے قرات مقابلے میں بھٹکلی بچوں کا شاندار پرفارمینس

انڈین اسلامک سینٹر ابوظبی کے زیراہتمام منعقدہ تلاوت قران کے قرات  مقابلے میں مرکز النوائط ابوظبی کی نمائندگی کرتے ہوئے بھٹکل کے دو بچوں نے شاندار پرفارمینس پیش کرتے ہوئے بھٹکل سمیت   پورے ملک  کا نام روشن کردیا۔ مقابلے میں فردوس بنت آفتاب ایم جے نے دوسرا مقام حاصل کیا جبکہ ...