بھٹکل کی نیو شمس اسکول کو ’رابطہ بیسٹ اسکول ‘ایوارڈ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 3rd August 2019, 8:53 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:3؍اگست (ایس اؤ نیوز)تربیت ایجوکیشن سوسائٹی بھٹکل کے زیر سرپرست چلنے والی نیو شمس اسکول کو سال 2018-19کا  ’’عثمان حسن جوباپو میمورئیل رابطہ بیسٹ اسکول‘‘ ایوارڈ سے نوازاگیا ہے۔

جمعہ کی شام انجمن کے اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول میدان میں منعقدہ رابطہ تعلیمی ایوارڈجلسے میں مہمان خصوصی ممبئی کے ڈاکٹر ظہیر قاضی اور دیگر معزز شخصیات نے تربیت ایجوکیشن سوسائٹی کے ذمہ داروں کو  نیو شمس ہائی اسکول  ’عثمان حسن جوباپو میمورئیل رولنگ شیلڈ ‘ کا ایوارڈ دیا۔

اس پرمسرت موقع پر اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  تربیت ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر محمد اسماعیل محتشم نے تاثرات کا اظہار کرتےہوئے کہاکہ بھٹکل کی پریم سنیما تھیٹر کو طلبا کی زندگی تشکیل دینےو الی اسکول میں منتقل کرنے کا اعزاز تربیت ایجوکیشن سوسائٹی کے سر ہے۔ ہمارا ادارہ  گزشتہ 47برسوں سے تعلیمی میدان میں سرگرم عمل ہے۔ آئی سی ایس ای نصاب کے تحت شروع کی گئی نیو شمس اسکول پچھلے تین برسوں سے مسلسل 100فی صد نتیجہ درج کرتی رہی ہے۔ یہاں کے طلبا انفرادی طورپر بھی امتیازی نمبرات سے کامیاب ہوتے رہے ہیں۔ یہاں طلبا کی ہمہ جہت ترقی پر توجہ دی جاتی ہے۔ تعلیم وتدریس کے لئے ضروری جدید سہولیات ہمارے ہاں دستیاب ہونےکی بات کہی ۔

اسکول کے صدر مدرس محمد رضامانوی نے کہاکہ ہماری اسکول کوسال  2017میں بھی بیسٹ اسکول ایوارڈ ملا تھا۔ دوسری مرتبہ بیسٹ اسکول کا اعزاز حاصل ہواہے اسی طرح دو مرتبہ ہمارے اسکول کے اساتذہ کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ بھی ملا ہے۔ طلبا میں مذہبی رواداری ، بھائی چارگی ، یک جہتی پر خاص توجہ دیتے ہوئے انہیں مختلف مذاہب کے طلبا کے ساتھ گفتگو، ملاقات کا موقع فراہم کرنےکی جانکاری دی۔ ایوارڈ تقریب میں ادارے کے سابق صدر عبدالقادر باشا رکن الدین، اسکول بورڈ چیرمن قادر میراں پٹیل ، تعمیراتی کمیٹی کے ناظم ایس کے صلاح الدین ، قمر سعدا ،نجیب ائیکری ،محمد یونس قاضیا ، عبدالرحیم جوکاکووغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔