بھٹکل میں یوگاتھان :4500سے زائد طلبا وطالبات،اساتذہ اور افسران ہوئے شریک

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 17th January 2023, 7:16 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:16؍ جنوری(ایس اؤ نیوز ) تعلقہ کے کھیل میدان (وائی ایم ایس اے میدان) میں اتوار کی صبح یوگااور یوگا تعلیم کے متعلق بیداری پیداکرنےکےمقصدسےمنعقدہ خصوصی یوگا تھان پروگرام کامیاب رہا جس میں 4500 سے زائد طلبہ وطالبات نے حصہ لیا۔

بھٹکل تعلقہ کے مختلف تعلیمی اداروں اور سرکاری محکمہ جات کے اہلکاروں کے ساتھ ساتھ اسکول اساتذہ اور افسران بھی یوگاتھان میں شریک ہوئے۔ صبح 5بجے شروع ہوا یوگا پروگرام 30-09بجے ختم ہوا۔

بھٹکل کی اسسٹنٹ کمشنر ممتادیوی نے یوگاتھان کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتےہوئےبتایا کہ صحت مند بھارت کی تعمیر کےلئے یوگا ضروری ہے۔ یوگا سےہم میں اتحاد پیدا ہوتا ہے اورایک نئی قوت پیدا ہوتی ہے۔آیوش محکمہ کی ڈاکٹر للتا شٹی ، ڈاکٹر ملیکارجن ، پتنجلی یوگا کیمپ کے شری ناتھ، یموناشیٹھ ، یوگ گرو گوند دیواڑیگا نے یوگا کی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ضلع فزیکل افسر چندرکانت شانگلی نے شکریہ اداکیا،استاد شری دھر شیٹھ نے نظامت کی۔  ضلع یوتھ محکمہ کے افسرپروین ، ڈی وائی ایس پی شری کانت، تعلقہ پنچایت افسر پربھاکر چکنمنے موجود تھے۔ پروگرام کے تمام شرکاء کےلئے ناشتہ کا انتظام تھا۔ یوگاتھان کے موقع پر کھیل میدان کے اطراف پولس سکیورٹی کے انتظامات تھے۔

ضروریات سے فراغت  کا مسئلہ : بھٹکل تعلقہ کھیل میدان میں منعقدہ یوگاتھان پرگرام میں شریک ہزاروں طلبہ و  طالبات کے لئے ضروریات سےفارغ ہونے کےلئے کوئی انتظام نہیں تھا جس پر کئی شرکاء نے سخت اعتراض جتایا۔ یوگاتھان سرکاری پروگرام کے لئے صبح 5بجے ہی طلبا کو حاضر ہونے کے لئےکہاگیاتھاتو یوگاتھان ختم ہونے تک 30-09بج گئے تھے۔ ان چار گھنٹوں سے زائد وقت کے دوران طلبا کو ایک ہی جگہ جمع رکھاگیا تھا۔ مگر یہاں کہیں بھی ضروریات سے فارغ ہونے کےلئے یعنی پیشاب کرنے وغیرہ کا کوئی انتظام نہ ہونے سے شرکاء کو سخت پریشانی ہوئی۔ بعض لوگوں نےیوگاتھان کے اوقات پر بھی اعتراض جتایا۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...