بھٹکل تعلقہ میں 2نئے ضلع پنچایت حلقوں کی تشکیل کا امکان : تعلقہ پنچایت حلقوں کی تعداد 12

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 24th May 2022, 11:24 AM | ساحلی خبریں |
 

بھٹکل :23؍ مئی  (ایس اؤ نیوز) مختلف وجوہات کی بنا پر مقامی عوامی اداروں کے انتخابات کو ملتوی کرنے والی کوششوں کو سپریم کورٹ کے ذریعے قد غن لگاتےہی ریاست میں بی بی ایم پی کے ساتھ ضلع پنچایت ، تعلقہ پنچایت انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن اور سیاسی پارٹیاں تیاریوں میں جٹ گئی ہیں۔

اس سے قبل حکومت کی جانب سے حلقوں کی تشکیل کی گئی تھی لیکن اب ان سب کو چھوڑ کر نئے سرے سے آبادی کے تناسب کے مطابق حلقوں کی دوبارہ تشکیل کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ بھٹکل تعلقہ کے 16گرام پنچایت میں 1،10،000 کی آبادی بستی ہے۔ حلقوں کی دوبارہ تشکیل کے دوران 18000کی آبادی پر مشتمل ایک ضلع پنچایت حلقہ بنایاجارہاہے جس کے مطابق  بھٹکل میں 6ضلع پنچایت کے حلقے تشکیل پائیں گے۔ یعنی گذشتہ مرتبہ کے 4میں مزید 2نئے ضلع پنچایت حلقے میں شامل ہوجائیں گے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ماولی اور بیلکے ضلع پنچایت کے حلقے تقسیم ہوسکتےہیں ۔ شرالی اور ہیبلے  ضلع پنچایت حلقہ کے چند علاقے نئے تشکیل دئیے جانے والے حلقہ میں شامل کئے جانےکی بات کہی جارہی ہے۔

تعلقہ پنچایت حلقوں میں اضافہ :گذشتہ مرتبہ جب حلقوں کی حلقوں کی تقسیم کی گئی تھی تو بھٹکل تعلقہ پنچایت کے 12نشستوں کو کم کرتےہوئے 9کی گئی تھیں۔ اب نئے اصولوں کےمطابق قریب 9000کی آبادی پر ایک تعلقہ پنچایت کا حلقہ مقرر کیاگیا ہے تو پھر سے بھٹکل تعلقہ پنچایتوں کی تعداد12ہی رہنا یقینی کہاجارہاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔