بھٹکل:15؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)نئے ٹریفک اصول اور عائد کئے جانےو الے جرمانےسے اگر کوئی زیادہ پریشان یا سرخراب کیا ہےتو وہ تعلقہ کے نوجوان لڑکے ہیں ،جب اپنے روزانہ اخراجات کے لئے ہی اُن کے پاس پیسے نہیں رہتے ہیں، جیب خالی خالی رہتی ہے ایسے میں ہزاروں روپئے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا تو بائک سوارمشکل میں پھنس جائیں گے، کافی سوچ وچار کے بعد نوجوان اپنی جیپ خرچ بچانے کے لئے نئی نئی راہیں تلاش کررہےہیں۔
بھٹکل میں ٹریفک نظام پہلے سے بھی زیادہ کارگر نہیں رہا، پولس محکمہ کی طرف سے کبھی کبھار کسی راستے پر اور کسی چوراہے پر سواریوں پر جرمانہ کی رسید کاٹنے کے منظر نظر آتے ہیں۔ اب ترمیم شدہ قانون کےمطابق بڑے جرمانے سے بچنے کے لئے نوجوان لڑکے جدید ٹکنالوجی کا بہتر استعمال کرتےہوئے پولس کی چکنگ کی اطلاع ایک دوسرے کو دینے کےلئے6 سے7 واٹس ایپ گروپ بنا لئے ہیں۔ گروپ میں نوجوان فوری طور پر مسیج پوسٹ کردیتے ہیں کہ کہاں ، کس کراس پر اور کس راستے پر پولس کی چکنگ چل رہی ہے بروقت تصویر کے ساتھ اطلاع پہنچاکر نوجوان ایک دوسرے کو چوکنا کررہے ہیں ۔بائک سوار بھی اس پر عمل کرتے ہوئے مسیج دیکھتے ہی اپنی راہ اور راستے بدل لیتے ہیں ۔ جیسے ہی چکنگ شروع یا ختم ہوجاتی ہے، اس کے متعلق بھی واٹس ایپ گروپ پر مسیج آجاتا ہے۔ نئے ٹریفک اصولوں کا نفاذ ہوئے ابھی صرف ایک ہفتہ ہی ہوا ہے اور فوری طور پر اس طرح کے وہاٹس ایپ گروپ منظر عام پر آچکے ہیں تو ظاہر بات ہے کہ اس سے ایک طرف ٹریفک پولس کو ناکامی ہاتھ لگے گی، وہیں عوام ایک دوسرے کی مدد کرتے ہوئے اپنے آپ کو بھاری بھرکم جرمانے سے محفوظ رکھ سکیں گے۔