بھٹکل: قرض کی ادائیگی میں ناکامی پر نوجوان نے پھانسی لگاکرکی خودکشی 

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th November 2024, 6:35 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل، 29 نومبر (ایس او نیوز): قرض کی ادائیگی میں ناکامی سے دل برداشتہ ہوکر ایک نوجوان نے خودکشی کرلی،واردات جمعہ کی صبح شمس الدین سرکل کے قریب واقع ایک ہوٹل میں پیش آئی، جہاں وہ پارٹ ٹائم ملازمت کرتا تھا۔

خودکشی کرنے والے نوجوان کی شناخت ہیبلے ہونّے گیدّے کے رہائشی سندیپ تیمیّا نائک (25) کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ شام 7 بجے سے صبح 7 بجے تک لاڈج میں کام کرتا تھا، جبکہ دن کے وقت تینگنگونڈی کی ایک پرائیویٹ سوسائٹی میں ملازمت کرتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق، سندیپ جمعہ کی صبح اپنی شفٹ مکمل کرکے معمول کے مطابق گھر گیا۔ اسے گھر جاکر تازہ دم ہوکر سوسائٹی میں جانا تھا، لیکن وہ واپس لاڈج پہنچ گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ صبح 8:30 سے 9:30 کے درمیان، لاڈ ج کے کمرہ نمبر 307 میں اس کی لاش چھت کے پنکھے سے لٹکتی ہوئی پائی گئی۔ کہا جاتا ہے کہ قرض کی ادائیگی میں ناکامی کے دباؤ نے اسے یہ انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور کیا۔

اس سلسلے میں بھٹکل ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں اس کے بھائی شیکھر نائک نے شکایت درج کروائی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران، بشمول پی ایس آئی نوین نائک اور فارنسک افسر رمیش، جائے وقوع پر پہنچے اور تحقیقات کا آغاز کیا۔

خودکشی کی خبر پھیلنے کے بعد، اترکنڑا کے ضلع انچارج وزیر منکال ویدیا بھی سرکاری اسپتال پہنچے، جہاں انہوں نے متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اور ان کے غم میں شریک ہوئے۔

ایک نظر اس پر بھی

سائیکلون فنگل کے اثرات: کیرالہ کے کئی حصوں میں موسلا دھار بارش جاری، کاسرگوڈ اور کنور میں ریڈ الرٹ

کیرالہ کے مختلف علاقوں میں آج منگل کو بھی شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے پیش نظر آج، منگل، کاسرگوڈ، تھرسور، الاپوزہ اور مالاپورم کے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

ساحلی کرناٹکا میں طوفان فینگل کی آمد: دکشن کنڑا اور اُڈپی میں بھاری بارش کی وارننگ؛ دونوں اضلاع میں منگل کو تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان

چینائی سے ہوتے ہوئے بینگلور اور کیرالہ تک پہنچنے والے طوفان فینگل کے ساحلی کرناٹکا کی طرف رخ کرنے کے باعث دکشن کنڑا اور اُڈپی اضلاع میں منگل 3 دسمبر کو اورینج الرٹ کے ساتھ بھاری بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے، دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر، مُلّائی مہیلن، ...