بھٹکل وائی ایم ایس اے کے زیراہتمام این جی ٹی لیدربال کرکٹ ٹورنامنٹ کی شاندار افتتاحی تقریب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 27th December 2017, 10:23 PM | ساحلی خبریں | اسپورٹس |

 بھٹکل:27/ دسمبر(ایس اؤنیوز)ینگ مسلم سرویس اسوسی ایشن (وائی ایم ایس اے ) کے زیر اہتمام28 دسمبر سے شروع ہونے والے تعلقہ لیول لیدر بال کرکٹ ٹورنامنٹ ’این جی ٹی بھٹکل ٹروفی -2017-2018‘ کی شاندارافتتاحی تقریب کا آج  بدھ 27دسمبر کو نوائط کالونی میں واقع تعلقہ  اسٹیڈیم میں انعقاد ہوا۔

تقریب کا آغاز سلمان کولا کی  تلاوت قرآن سے ہوا ، نبیغ برماورنے اسوسی ایشن کا ترانہ مترنم آواز میں پیش کیا۔ اسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری مولانا عمران اکرمی نے مہمانوں کا استقبال کیاتو سید حسین ایس ایم نے اسوسی ایشن کا مختصر تعارف پیش کیا۔ منتظمین نے بتایا کہ یہ ٹورنامنٹ اگلے 22دنوں تک چلے گا 21جنوری 2018کو فائنل میچ ہوگا۔ ہر روز صبح میں ایک اور شام میں ایک میچ ہوگا۔

تقریب میں مہمان ِ خصوصی باسکٹ بال کے انٹرنیشنل ریفری اور مشہور اتھلیٹ عبدالمجید  جوکاکونے خطاب کرتے ہوئےنوجوانوں سے کہاکہ ہمیں مثبت سوچ ،بہترین اخلاق ، وسعت ظرفی ، وسیع المشربی کا مظاہرہ کرنا ضروری ہے، اس وقت عالمی اور ملکی سطح پر سنگین حالات کا سامنا ہے اور مستقبل نوجوانوں   کے ہاتھوں میں ہے ان حالات میں نوجوان متعلقہ خصوصیات کو اپنا کر ایک بہتر تعمیری رول اداکرسکتےہیں۔ اس موقع پر انہوں نے اسوسی ایشن کے ذمہ داران کو صلاح دیتے ہوئے کہاکہ بھٹکل میں ایک سوئمنگ پول کی  سخت ضرورت ہے اگر اس کا قیام ہو تو نوجوانوں کی تربیت ہونی چاہئے۔ ٹورنامنٹ کے انعقاد  پر مبارکبادی پیش کرتےہوئے ہر وقت تعاون کے لئے تیار رہنے کی بات کہی۔

اعزازی مہمان دبئی کے مشہور صنعت کار،بھٹکل پریمئیر لیگ دبئی کے چیرمن عتیق الرحمن منیری نے میدان کے خوشنما منظر سے محظوظ ہوتے ہوئے کہاکہ مختلف رنگوں میں ملبوس کھلاڑیوں کانظارہ بہترین منظر پیش کررہاہے۔انہوں نے کہاکہ ہم ہندوستانی ہیں مختلف میدانوں کے ساتھ ساتھ کھیل کے ذریعے بھی ہم بھٹکل نام کا روشن کریں۔اس موقع پر انہوں نے نوجوانوں کو ہر موقع پر نظم وضبط کو اپناکرایک بہترین کھلاڑی اور اچھے شہری کے طورپر اپنی پہچان بنانے کی تلقین کی۔

وائی ایم ایس اے کے صدرایم جے عبدالرقیب نے افتتاحی تقریب کی صدارت کی۔ فیڈریشن کے صدر امتیاز ادیاور،نصیف خلیفہ،عنایت اللہ شاہ بندری ، عبدالسمیع میڈیکل ،ناصر برماور، ساجد مصباح، عرفات عسکری ، انصاری پٹھان، مسعود جاکٹی،جاویدحسین آرماروغیرہ ڈائس پر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...