بھٹکل وومنس سنٹر کے زیرا ہتمام مستورات اور بچوں کے لئے خصوصی نمائش اور مقابلہ کا اہتمام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 27th March 2019, 7:37 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:27؍مارچ (ایس او نیوز) تعلقہ کے حنیف آباد روڈ ہیبلے پر واقع بھٹکل وومنس سنٹر کے زیرا نتظام مستورات اور بچوں کے لئے خصوصی نمائش کا اپریل 1اور2کو انعقاد کئے جانے کی منتظمین نے پریس ریلیز کے ذریعے جانکاری دی ہے۔

وومنس سنٹر کی جانب سے منعقد ہونی والی چوتھی نمائش میں قرأت ،حمد اور نعت، اسٹوری ٹلنگ، ٹالنٹ، مہندی ، کلرنگ، ڈبیٹ،  پک اینڈ اسپیک اور پینٹنگ مقابلے ہونگے۔ مقابلہ جات میں حصہ لینے والے  4سے 21برس کے اندر ہوں اور لڑکے 11 برس کے اندر ہوں۔ اس کے علاوہ مختلف عمروالوں کے لئے بھی مقابلہ جات ہونگے۔ خواتین کے لئے اسٹال، فوڈ کاؤنٹرس، عبادت کے لئے مناسب سہولت اور سواری کے انتظاما ت ہونےکی جانکاری دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں زائد جانکاری کے لئے 08385-223236، 9686331300، 8123223226پر رابطہ کرنےکی اپیل کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...