کورونا سے متاثرہ لوگوں کو بھٹکل ویمن سینٹر کیا گیا شفٹ؛ مزید بستروں کی ہوگی ضرورت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 5th July 2020, 8:37 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 5/جولائی (ایس او نیوز) بھٹکل ویمن سینٹر کو کوویڈ۔19 سینٹر میں منتقل کرنے کے بعد  آج اتوار کو بھٹکل سرکاری اسپتال سے تمام کورونا سے متاثرہ لوگوں کو منتقل کیا گیا۔ اس موقع پر قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم  بھٹکل کی جانب سے محمد صادق مٹا  موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ کل سنیچر رات کو سونارکیری اسکول سےتمام 18 لوگوں کو  یہاں منتقل کیا گیا تھا، مگر  مزید  بستر بچھانے کا کام باقی رہنے کی وجہ سے  دیگر لوگوں کو شفٹ نہیں کیا گیا تھا۔

 تعلقہ انتظامیہ کی جانب سے یقین دھانی کے باوجود کاروار اسپتال سے  آج  بستروں کو یہاں لاکر   بچھانے کا کام نہیں ہوسکا،  مگر چونکہ آج بھی نو لوگوں کی رپورٹ پوزیٹیو آئی تھی اور سرکاری اسپتال میں جگہ کی قلت پائی جارہی تھی،  اس بنا پر آج دوپہر کو کورونا سے متاثرہ تمام لوگوں کو  نئے کوویڈ سینٹر میں منتقل کیا گیا۔

صادق مٹا نے  بتایا کہ شام تک 64 لوگوں کو یہاں  شفٹ کیا جاچکا ہے۔ سات دیگر لوگوں کو جن میں بعض حاملہ خواتین اور عمر رسیدہ لوگ ہیں، انہیں سرکاری اسپتال میں ہی رکھا گیا ہے۔

جناب صادق صاحب نے بتایا کہ فی الحال ویمن سینٹر کے گراونڈ فلور پر ہی بستروں کو بچھایا گیا ہے،  عمارت ماشاء اللہ اتنی عالیشان ہے کہ مزید سو سے زائد بستر بھی یہاں لگائے جاسکتے ہیں۔   فی الحال یہاں 92 بستروں کا انتظام کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ مزید  سو سے زائد لوگوں کے سیمپلوں کی رپورٹ آنی باقی ہے، اگر اگلے دو ایک دنوں میں بھٹکل کے مزید لوگوں کی رپورٹ پوزیٹیو آتی ہے تو پھر یہاں بستر کم پڑسکتے ہیں۔ تعلقہ انتظامیہ کی جانب سے یہاں آج سو  بیڈ لگائے جانے تھے مگر شام ہونے تک بھی کوئی بیڈ نہیں پہنچ سکے تھے۔

ویمن سینٹر میں بچوں کو کھیلنے کے لئے خوبصورت پارک بھی ہے اور لوگوں کو عمارت سے باہر ٹہلنے کے لئے بھی کافی وسیع  جگہ ہے۔

عمارت کے کمپاونڈ کے باہر  کسی بھی شخص کو نکلنے کی اجازت نہیں ہے اور باہر پولس کا پہرہ بٹھایا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔