سرسی : حجاب، حلال کی مخالفت کیوں ؟ اذان دی جائے تو کیا برائی ہے؟ : حزب مخالف لیڈر سدرامیا کا سوال

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 27th May 2022, 11:50 PM | ساحلی خبریں |
 
 
 

سرسی  :27؍ مئی  (ایس اؤ نیوز) حجاب اور حلال بہت پہلے سے چلا آرہاہے، اب کیوں ہنگامہ مچانے لگے ہیں؟ مسجد میں اذان دی جاتی ہے تو اس میں کیا برائی ہے؟ ہرایک کو اپنے مذہب کے مطابق عمل کرنے کا دستور نے حق دیا ہے، مذہبی معاملات کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال نہیں کرنا چاہئے۔ کانگریس لیڈر، حزب مخالف لیڈر سدرامیا نے ان خیالات کااظہار کیا۔

اخبارنویسوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مذہبی معاملات کو لےکر معاشرے  کی خیر سگالی اور بھائی چارے کو برباد کیاجارہاہے۔ جو بھی مذہبی عمل کرتاہے اس میں رکاوٹ نہیں ڈالنا چاہئے۔ اس کو لےکر کئی طرح کی بحث ہورہی ہے۔ انسانیت سے جینے والوں کے درمیان نفرت پھیلائی جارہی ہے۔ اب یہ کہاں جاکر رکے گا دیکھنا ہوگا۔

ملکی سطح کی سیاست پر بات کرتےہوئے سدرامیا نےکہاکہ میں کرناٹک کی حد تک سیاست کرتاہوں ، ملکی سیاست ، قومی سطح کی سیاست میں مداخلت نہیں کرتا، کرناٹک کی سیاست میں ہی رہونگا اور یہاں کےعوام کے مسائل کی طرف توجہ دیتارہونگا۔ جے ڈی ایس سے اشتراک کے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نےکہاکہ راجیا سبھا اور اگلے ودھان سبھا انتخابات ہوں یا پھر کوئی اور انتخابات ہوں کبھی بھی جے ڈی ایس سے اشتراک نہیں کیاجائے گا اور ان سےہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔

ودھان سبھا انتخابات کے متعلق بتاتے ہوئے انہوں نےکہاکہ اگلے ودھان سبھا انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں کانگریس نے طئے کیا ہے کہ ودھان سبھا انتخابات کے لئے  50فی صدٹکٹ 50سال کی عمر کے اندر والوں کو دیاجائے گا۔ نوجوان سیاست دانوں سے پارٹی مستحکم ہوگی۔ اس موقع پر مدھو بنگارپا، آر وی دیش پانڈے سمیت کئی لیڈران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔