بھٹکل وھائیٹ کوئین چس اسوسی ایشن کی جانب سے اسکول ،کالج طلبا کے لئے چس مقابلے

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 20th December 2019, 8:31 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:20؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)وھائیٹ کوئین چس اسوسی ایشن، شری وینکٹیشور ودھیاوردھک سیوا سنگھ ، کریا شیل گلئیر سنگھ اور اسپندن بھٹکل کے اشتراک سے اسکول اور کالج طلبا کے درمیان 29دسمبر کی صبح 9بجے سے نیو انگلش اسکول ہال  میں تعلقہ سطح کے چس (شطرنج) مقابلہ منعقد کیا جائے گا۔

اول جماعت سے 4جماعت تک، پانچویں سے ساتویں تک، آٹھویں سے دسویں تک اورکالج طلبا کے درمیان شطرنج مقابلہ منعقد ہوگا۔ خواہش طلبا 27دسمبر تک اپنا نام رجسٹرڈ کرسکتےہیں۔  جو بھی طلبا مقابلے میں شریک ہونا چاہتےہیں ان کے لئے لازمی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ اسکول اور کالج سے اپنی شناخت کا تصدیق نامہ یا شناختی کارڈ ساتھ لے آئیں۔ اس سلسلےمیں مزید جانکاری کےلئے کے آر نائک 9739594474۔من موہن نائک 9980431987۔پانڈورنگا نائک 9448318776۔لکشمن نائک 9686921813 سے رابطہ کرنے کی منتظمین نے اپیل کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔