کیا ساحلی پٹری کی تاریکی دور ہوگی ؟ یہاں نہ ہواچلے ، نہ بارش برسے : مگر بجلی کے لئے عوام ضرورترسے

Source: S.O. News Service | Published on 8th May 2017, 8:40 PM | ساحلی خبریں | اداریہ |

بھٹکل:8/مئی (ایس اؤنیوز)ساحلی علاقہ سمیت ملناڈ کا کچھ حصہ بظاہر اپنی قدرتی و فطری خوب صورتی اور حسین نظاروں کے لئے جانا جاتا  ہو اور یہاں کے ساحلی نظاروں کی سیر و سیاحت کے لئے دنیا بھر سے لوگ آتے جاتے ہوں، لیکن یہاں رہنے والے عوام کے لئے یہ سب بے معنی ہیں۔ کیوں کہ ان کی داستان بڑی دکھ بھری ہے۔ کہنے کو سب کچھ ہے لیکن نہ ہونے کے برابر ہے۔ یہاں ہوا کا چلنا ممنوع ہے بارش تو ہونی ہی نہیں چاہئے ، اگر ہواچلی، بارش ہوئی تو منٹ بھرمیں گاؤں کا گاؤں اندھیرےمیں ڈوب جانے کے ساتھ نقصانات بھی کافی ہوتے ہیں۔  ہوا کا چلنا گھروں کی چھتوں پر درختوں کا گرنا، جانی ومالی نقصانات ،ہزاروں بجلی کے کھمبے ، بجلی کے تاروں کا ٹوٹ کر گرنا ، بجلیوں کی گرج اور چمک سے عوام خوف کے مارے اِدھر اُدھر منتقل ہونا، بچے ڈر کے مارے دبک جانا، گویا خوف و ہراس کا ماحول۔ اندھیر نگری چوپٹ راج ہے۔

بجلی کو جنم دینے والے مرکز پر ہمارا قیام برائے نا م ہی ہے ، شراوتی ہو، کئیگا ہو، دوسرے گاؤں، اضلاع، صرف ریاست ہی نہیں ،ملک بھر کو یہاں سے بجلی سپلائی ہوتی ہے، ملک کو روشنی دینےوالے عوام میں آ ج بھی متاثرین کی خاصی تعداد ہے۔ ریاست کے دیگر اضلاع سے موازنہ کریں تو سب سے زیادہ بجلی بل ہم ہی ادا کرتے ہیں! ہائے افسوس، ہماری پھوٹی قسمت !ہمیں ہی بجلی کی مناسب سہولیات میسر نہیں ہیں، ہزاروں گھر ایسے ہیں جنہیں بجلی کیا ہے پتہ ہی نہیں۔ جدوجہد، احتجاج، دھرنے بنگلورو اور دہلی والوں کے کانوں تک پہنچتے ہی نہیں، بھٹکل میں 110 کے وی بجلی مرکز کامطالبہ ابھی تک مطالبہ ہی ہے۔ اس کے علاوہ جن لوگوں کے پاس سہولیات ہیں ان کے لئے بھی ہر سال موسمِ باراں بھی جہنم زار بن جاتاہے۔  صرف ایک مرتبہ دس منٹ کے لئے چلنے والی ہوااور برسنے والی بارش کے سامنے ایک بھی بجلی کے کھمبے کو مضبوطی کے ساتھ کھڑے رہنے کی سکت نہیں ہے۔ ساحلی اور ملناڈ علاقہ میں ہونےو الی ایک بارش کے نتیجے میں 10ہزار سے زائد بجلی کے کھمبے زمین بوس ہوجاتے ہیں۔ پھٹ کر گرنے والے بجلی کے تاروں کی لاگت کروڑوں روپیوں کو پار کرجاتی ہے، جانی ومالی نقصانات بھی کم نہیں ہے تو مرنے والے جانوروں کا شمار کرنا مشکل ہوجاتاہے۔

پرسو ں دس منٹ کے لئے طوفانی ہوا کیا چلی اور  ایک گھنٹے سے کچھ کم وقت کے لئے بارش کیا  برسی،  بھٹکل اور ہوناور میں 200سے زائد بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے۔ ان باتوں سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ  یہاں کا سسٹم کتنا ناکارہ ہے۔ اسی دس منٹ کی  طوفانی ہوائوں  کا  رونا روتے ہوئے پورا ایک دن اور دو راتیں  عوام کو تاریکی میں گذارنی پریں۔ ان کھمبوں اور بجلی کی تاروں کی مرمت کے لئے  دس بارہ سواریوں کے ذریعے ہیسکام عملے کو  دوڑ دھوپ کرتے دیکھا گیا۔ 

بارش، ہوا، بجلی اور گرج کو لے کرہرسال یہاں کا یہی رونا ہے۔ہرسال  کروڑوں روپئے ان ہی مرمتوں میں  خرچ کئے جاتے ہیں، الیکٹری سٹی فیل ہونے سے عوام کی پریشانی پھر الگ ہے۔ ملک کو آزاد ہوئے 7دہے گزرچکے ہیں ، تعجب اس بات پر ہے کہ آخر ہمارے عوامی نمائندے اور افسران اس مسئلہ پر غور کیوں نہیں کرتے ؟ متبادل انتظامات کا مطالبہ کیوں نہیں کرتے؟

دراصل ساحلی علاقوں میں نصب کئے جانے والے سمنٹ سے بنے بجلی کے کھمبے اُن علاقوں کے لئے موزوں ہوتے ہیں جہاں کم بارش ہوتی ہے، جہاں طوفانی ہوائیں نہیں اُڑتی، دیکھا جائے تو ایسے کھمبے میدانی علاقوں بالخصوص بنگلور وغیرہ کے لئے موزوں ہوتے ہیں، لیکن یہاں برائے نام نصب کی گئی لوہے کی  پٹی بھی ہل جاتی ہے توہر کسی کو یہاں کے حالات سے واقفیت ہوجاتی ہے۔ بنگلور اور دیگر میدانی علاقوں میں  بیٹھ کر بلیوپرنٹ تیار کرنے والے عوامی نمائندے یہاں سمنٹ سےتیار کردہ بجلی کھمبوں کو زبردستی نصب کرتے ہیں، اے سی روم میں بیٹھنے والے  افسران آنکھیں بند کرکے فائلوں  پر دستخط کردیتے ہیں۔ کھمبے ، تار، ٹرانسفارمر وغیرہ کی درستگی  و مرمت میں ان کا حصہ ہوتا ہوگا جس کی وجہ سے ہی ہرسال کا موسم باراں ان کے لئے عید کی سوغات ہے۔

انڈر گرائونڈ کیبل نظام : سال کے 4مہینے کھمبوں اور تاروں کو  کھڑے رہنے کی سکت نہیں ہے تو ان بدترین حالات کے نیتجےمیں کم سے کم اب تو انتظامیہ کو سرکار کو نئے نظام کے متعلق سوچنا چاہئے۔ لٹکنے والی تاروں کو کیبل کے ذریعے انڈر گراونڈ  بچھانے  کی کوشش کی جانی چاہئے۔ یہ بھی سچ ہے کہ کھمبوں اور تاروں کی لاگت کا کیبل سے موازنہ کریں تو 7-8گنا خرچ زائد ہوگا، لیکن ہر سال درستگی  و مرمت کے لئے ہونے والے اخراجات اور نقصانات کے عوض سوچیں تو یہی فائدہ مند ثابت ہوگا۔ اتنا ہی نہیں ، جانی نقصان کا خوف بھی نہیں رہے گا، ابتداء میں ساحلی پٹری کے شہروں کو منتخب کرکے منصوبے کو نافذکرنے کے لئے محکمہ مضبوط قدم رکھے تو توقع کی جاسکتی ہے کہ دس منٹ تک چلنے والی ہوائیں ہی نہیں طوفانی بارش  سے بھی نقصانات پر قابو پایا جاسکے گا۔ عوامی نمائندوں کی ذمہ داری بنتی ہےکہ عوام کی طرف سے دئے جانے والے مشوروں،  مطالبوں اور اُن کی درخواستوں پر توجہ دیں اور  ودھان سبھا میں آواز اُٹھاتے ہوئے تبدیلی لائیں۔ ہوسکتا ہے کہ دکھ بھری قسمت کے سہارے جینے والے ساحلی عوام کے خاتمہ کے لئے موسم باراں ہی موزوں ثابت ہو۔

کیبل نظام کے متعلق ہیسکام بھٹکل کے معاون انجنئیر منجوناتھ سے بات چیت کی گئی تو انہوں نے  کہا کہ ساحلی پٹی پر کیبل کے ذریعے بجلی کے تاروں کو جوڑنابہترین منصوبہ ہے ،لیکن اس کے لئےزیادہ  سرمائے کی ضرورت ہوگی،  البتہ نگرانی کا خرچ کافی کم ہوجائے گا۔ چونکہ یہ مالیات کا معاملہ ہے محکمہ کو اس کا فیصلہ لینا ہوگا۔

اس سلسلے میں ہبلی بجلی سپلائی کمپنی کے ساحلی ڈائرکٹر منجوناتھ نائک سے اس تعلق سے گفتگو کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ اسی ماہ 18تاریخ کو ہیسکام کی میٹنگ ہے ، ساحلی پٹری پر بجلی کے حادثات سے تحفظ فراہم کرنےکے لئے کیبل نظام کی ضرورت کو لےکروہ  میٹنگ میں اس تجویز کو  ضرور پیش کریں گے۔ انہوں نے قبول کیا کہ شروعاتی خرچ زیادہ ہوسکتاہے لیکن کیبل کی نصب کاری کا منصوبہ بہت ہی بہترین ہے اور اس کام کے لئے اُن کی  مکمل حمایت حاصل ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

آنے والے لوک سبھا انتخابات میں کاگیری اور ہیگڈے کے اندرونی جھگڑے سے بی جے پی کو ہو سکتا ہے نقصان

پارلیمانی انتخابات  کے دن جیسے جیسے قریب آتے جا رہے ہیں ضلع اتر کنڑا میں کانگریس اور بی جے پی کی تشہیری مہم رفتار پکڑتی جا رہی ہے اور اسی کے ساتھ ان پارٹیوں کے اندرونی اختلافات بھی دھیرے دھیرے منظر عام پر آنے لگے ہیں ۔

بھٹکل میں تنظیم کے زیراہتمام 30 اور 31 مارچ کو ہونے والا ووٹر آئی ڈی کیمپ منسوخ؛ تحصیلدار کی طرف سے نہیں ملی اجازت

انتخابی ضابطہ اخلاق لاگو ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے تحصیلدار کی طرف سے اجازت نہ د ئے جانے  کی وجہ سے قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے کل30 مارچ اور پرسو  31  مارچ کو  منعقدہ دو روزہ ووٹر آئی ڈی کیمپ کینسل کردیا گیا ہے۔

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

اُترکنڑا میں جنتا دل ایس کی حالت نہ گھر کی نہ گھاٹ کی ! کمارا سوامی بن کر رہ گئے بغیر فوج کے کمانڈر !

ایسا لگتا ہے کہ جنتا دل ایس نے بی جے پی کے ساتھ شراکت کا جو فیصلہ کیا ہے اس سے ریاستی سطح پر ایک طرف کمارا سوامی بغیر فوج کے کمانڈر بن کر رہ گئے ہیں تو دوسری طرف ضلعی سطح پر کارکنان نہ ہونے کی وجہ سے پارٹی کے نام پر محض چند لیڈران ہی اپنا دربار چلا رہے ہیں جسے دیکھ کر کہا جا سکتا ہے ...

انتخابی سیاست میں خواتین کی حصہ داری کم کیوں ؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ملک کی پانچ ریاستوں کی ہواؤں میں انتخابی رنگ گھلا ہے ۔ ان میں نئی حکومت کو لے کر فیصلہ ہونا ہے ۔ کھیتوں میں جس طرح فصل پک رہی ہے ۔ سیاستداں اسی طرح ووٹوں کی فصل پکا رہے ہیں ۔ زندگی کی جدوجہد میں لگے جس عام آدمی کی کسی کو فکر نہیں تھی ۔ الیکشن آتے ہی اس کے سوکھے ساون میں بہار آنے کا ...

کیا کینرا پارلیمانی سیٹ پر جیتنے کی ذمہ داری دیشپانڈے نبھائیں گے ؟ کیا ضلع انچارج وزیر کا قلمدان تبدیل ہوگا !

پارلیمانی الیکشن قریب آنے کے ساتھ کانگریس پارٹی کی ریاستی سیاست میں بھی ہلچل اور تبدیلیوں کی ہوا چلنے لگی ہے ۔ ایک طرف نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے بیچ اندرونی طور پر رسہ کشی جاری ہے تو دوسری طرف پارٹی کے اراکین اسمبلی وقتاً فوقتاً کوئی نہ کوئی ...

کانگریس بدلے گی کیا راجستھان کی روایت ؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ملک کی جن پانچ ریاستوں میں انتخابات ہو رہے ہیں راجستھان ان میں سے ایک ہے ۔ یہاں کانگریس اور بی جے پی کے درمیان اقتدار کی ادلا بدلی ہوتی رہی ہے ۔ اس مرتبہ راجستھان میں دونوں جماعتوں کی دھڑکن بڑھی ہوئی ہیں ۔ ایک کی اقتدار جانے کے ڈر سے اور دوسری کی اقتدار میں واپسی ہوگی یا نہیں اس ...

غزہ: پروپیگنڈے سے پرے کچھ اور بھی ہے! ۔۔۔۔۔۔۔ از: اعظم شہاب

غزہ و اسرائیل جنگ کی وہی خبریں ہم تک پہنچ رہی ہیں جو سامراجی میڈیا ہم تک پہنچانا چاہتا ہے۔ یہ خبریں عام طورپر اسرائیلی فوج کی بمباریوں اور غزہ میں جان و مال کی تباہیوں پرمبنی ہوتی ہیں۔ چونکہ جنگ جیتنے کا ایک اصول فریقِ مخالف کو اعصابی طور پر کمزور کرنا بھی ہوتا ہے، اس لیے اس طرح ...

جب توپ ہوسامنے توکیمرہ نکالو۔۔۔۔۔۔از:مدثراحمد،شیموگہ، کرناٹک

جب بھی ملک میں فرقہ وارانہ فسادات ہوتے ہیں اور مسلمانوںپر ظلم ہوتاہے،مسلمانوں کے گھر جلائے جاتے ہیں،مسلمانوں کو بدنام کیاجاتاہے،ایسے وقت میں میڈیا مسلمانوں کو بدنام کرنےاور مسلمانوں کے خلاف آواز بلند کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتا،مظلوموں کی آواز بننے کے بجائے ظالموں کے ...