بھٹکل میں وہاٹس ایپ ایڈمن اسوسی ایشن کا خوبصورت افتتاح: جھوٹی خبروں اور افواہوں پر روک لگنا طئے

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 17th August 2020, 12:33 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:16؍اگست(ایس اؤ نیوز) جس طرح آٹو ڈرائیوروں اور ٹیکسی ڈرائیوروں کی یونین ہے، جس طرح کاروباری حضرات، جرنلسٹ، سرکاری ملازمین وغیرہ  متحد ہوکر اپنی اپنی  یونین قائم کی  ہیں، اُسی طرح اب بھٹکل میں  وہاٹس ایپ چلانے والے ایڈمن حضرات کی بھی ایک یونین قائم ہو گئی ہے اور بھٹکل سمیت مرڈیشور، منکی و دیگر اطراف کے علاقوں کے  وہاٹس ایپ ایڈمن حضرات اب  یکجٹ ہوکر اپنے مسائل کو مل جل کر حل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی مقصد کے تحت  وہاٹس ایپ ایڈمن اسوسی ایشن کے نام سے ایک نئے ادارے کی بنیاد رکھی گئی ہے۔ جس میں وہاٹس ایپ کے تمام ایڈمن کو متحد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، اسوسی ایشن کا باقاعدہ افتتاح بھٹکل کے علماء و عمائدین قوم کی موجودگی میں   سنیچر 15 اگست کو کیا گیا  جس میں ذمہ داران نے اس بات کی توقع ظاہر کی کہ  اس اسوسی ایشن کے قیام کے ساتھ ہی بھٹکل اور اطراف میں غلط قسم کی افواہوں اور بے بنیاد خبروں پر  روک لگانا ممکن ہوگا۔

بھٹکل کے فعال وہاٹس ایپ ایڈمن اور سوشیل میڈیا میں  نہایت سرگرم رہنے والے دو حضرات جناب عبدالباسط ائیکری اور سالم شاہ بندری نے اسوسی ایشن کے قیام کے لئے پہل کی تھی جنہیں بھٹکل کے دیگر اداروں نے اپنا مکمل تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا۔ اسوسی ایشن کے لئے عنقریب عہدیداران کا بھی انتخاب ہوگا اور ایک متحرک انتظامیہ کمیٹی بھی تشکیل  دی جائے گی۔

یاد رہے کہ سوشیل میڈیا پر سچائی پر مبنی مسیجس کم اور ایک دوسرے کو نیچا دکھانے اور  بعض اداروں اور اداروں کے ذمہ داروں کے خلاف  بھڑاس نکالنے کے  مسیجس زیادہ  پھیل رہے تھے۔ کوئی ایک شخص مسیج تیار کرکے کسی گروپ میں  پوسٹ کرتا تو دیگر لوگ پل بھر میں اُسے الگ الگ گروپوں میں پوسٹ کرتے چلے جاتے تھےجس کی وجہ سے ذمہ داران پریشان تھے، افواہیں اور جھوٹی خبریں وہاٹس ایپ کے ذریعے جنگل کی آگ کی طرح پھیل رہی تھی، مگر اب اس اسوسی ایشن کے قیام کے ساتھ ہی توقع کی جارہی ہے کہ اس طرح کے پیغامات پر روک لگے گی۔ اسوسی ایشن میں  جہاں مختلف وہاٹس ایپ گروپ کے ایڈمن کو لیا گیا ہے، اسی طرح شہر کے  صحافی حضرات اور وُکلاء کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

 اسوسی ایشن کے افتتاحی پروگرام میں اسوسی ایشن کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے عبدالباسط ائیکری اور سالم شاہ بندری نے اسوسی ایشن کے قیام کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ آج کل ہر کوئی سوشیل میڈیا کا استعمال کررہاہے جس کے ایک طرف  بہت سارے فائدے ہیں تو وہیں دوسری طرف اس کے بہت سارے  نقصانات بھی ہیں۔ سوشیل میڈیا کے ذریعے قوم وملت کو نقصان نہ پہنچے اور غلط مسیجس پھیلنے پر   قدغن لگایا جاسکے، اسی مقصد کے تحت  اسوسی ایشن قائم کیا گیا ہے۔

پروگرام میں مہمان خصوصی کے طورپر مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے قاضی مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی، جماعت المسلمین بھٹکل کے نائب قاضی مولانا عبدالعظیم قاضیا ندوی،مجلس اصلاح وتنظیم کے نائب صدر عتیق الرحمن منیری ، انجمن کے ایڈیشنل جنرل سکریٹری محمد اسحق شاہ بندری ، بھٹکل مسلم فیڈریشن کے سابق صدر مولانا محمد انصار خطیب  مدنی ، سیاسی قائد عنایت اللہ شاہ بندری، صحافی آفتاب کولا و دیگر ذمہ داران   نے  اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتےہوئے اس اسوسی ایشن کو  وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اور  عوامی سطح پر جھوٹی خبروں اور افواہوں کو روکنے کے لئے بہتر قدم  قرار دیا۔ ایک طرف تنظیم کے نائب صدر جناب عتیق الرحمن مُنیری نے اسوسی ایشن کے لئے تنظیم کی طرف سے مکمل تعاون فراہم کئے جانے کا تیقن دیا تو وہیں دیگر ذمہ داران نے اسوسی ایشن کے قیام پر نہایت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے  اس کو قائم کرنے والوں کو مبارکباد پیش کی۔

پروگرام کاآغاز محمد ثاقب جاکٹی کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ مولوی تعظیم قاضی نے ہدیہ نعت پیش کی۔مولوی  ارشاد افریقہ ندوی نے کلمہ تشکر پیش کیا، مولوی  عبدالنور فکردے ندوی نے نظامت کے فرائض انجام دئیے جبکہ  انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے نائب صدر محمد صادق پلور نے پروگرام کی صدارت کی۔ جلسے کے آخر میں تواضع کا اہتمام کیاگیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...