بھٹکل مغربی گریجویٹ حلقہ کے ووٹر لسٹ میں ناموں کے اندراج کی مدت میں توسیع :23دسمبرآخری تاریخ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 13th December 2019, 8:07 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:13؍دسمبر(ایس اؤ نیوز) مغربی گریجویٹ حلقہ کے لئے ہونےو الے انتخابات کی تیار ی کولےکر بھٹکل 107 حلقہ کی رائے دہندگان کی فہرست 07دسمبر 2019کو تحصیلدار دفتر کے نوٹس بورڈ پر عوام کی جانکاری کے لئے چسپاں کی گئی ہے۔پریس ریلیز کے ذریعے  عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ چسپاں کردہ فہرست میں اپنا نام وغیرہ کو چک کرلیں ۔

تحصیلدار کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق متعلقہ فہرست میں اگر کسی کا نام نہیں ہے اور کسی  نے اپنا نام ابھی تک درج نہیں کرایا ہے تو ان کے لئے 23دسمبر 2019تک موقع فراہم کیاگیا ہےکہ نئے طورپر اپنا نام درج کرنے کے علاوہ ترمیم اور اعتراض کے لئے بھی موقع دیاگیا ہے۔  

خیال رہے کہ گریجویٹ حلقہ کے لئے ہونے والے انتخابات کی مناسبت سے گریجویٹ ووٹر لسٹ کی تجدیدکاری کا پروگرام جاری ہے۔ انتخابات سے پہلے ووٹر لسٹ کی تشکیل کی جاتی ہے۔ جو مرد وخواتین 31-10-2016سے پہلے ڈگری کی سندیا اس کی مساوی سند رکھتے ہیں وہ سب فارم بھرتی کرکے اپنا نام درج کراسکتےہیں۔پُرکردہ  فارم کے ساتھ  افراد اپنی ڈگری کا مارکس کارڈ یا سندیا پاسنگ سرٹیفکٹ، کانویکیشن میں سے کسی ایک کی گزیٹیٹڈ افسر کی دستخط کردہ نقل، آدھار کارڈ کی نقل اور حالیہ پاسپورٹ سائز کا ایک فوٹو منسلک کرنا ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...