بھٹکل: نابالغ لڑکی کے اغوا اور جنسی ہراسانی کے ملزم کو ڈسٹرکٹ کورٹ سے ملی12سال قید کی سزا

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 1st August 2020, 7:12 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل یکم / اگست (ایس او نیوز) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اور سیشنس کورٹ کاروارنے چوتنی کی  ایک پندرہ سالہ نابالغ لڑکی کو اغوا کرنے اور پھر مرڈیشور کی ایک لاڈج میں اس کے ساتھ جنسی ہراسانی کرنے کے بعداس معاملے کو پوشیدہ نہ رکھنے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے الزام میں بھٹکل گلمی   کے الطاف نامی نوجوان کو 12سال قید اور 10ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

 پولیس کے ذریعے عدالت میں داخل کی گئی چارج شیٹ کے مطابق پوکسو قانون کے تحت سزا پانے والا الطاف پیشے سے ایک  ڈرائیور ہے۔ اس نے2/ مارچ 2017کو اپنے دوست کی کار میں نابالغ لڑکی کو اس کے گھر سے اغوا کیا اور افسر گونڈا نامی پکنک اسپاٹ پر لے گیا۔ وہاں سے مرڈیشور کی ایک لاڈج میں لے جاکردوسرے دن صبح تک کمرے میں بند رکھا اورشادی کا وعدہ کرتے ہوئے لڑکی کے ساتھ جنسی ہراسانی کی۔ پھر اس کو دھمکی دی کہ اگر یہ بات اس نے کسی کو بتائی تو وہ جان سے مار ڈالے گا۔

 اس ضمن میں جب بھٹکل ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کیا گیا تو پولیس نے کار کو ضبط کرنے کے ساتھ ملزم الطاف کوبھی گرفتار کرلیاتھا۔ اُس وقت  کے سب انسپکٹر گنیش کے ایل نے تحقیقات کے بعد چارج شیٹ داخل کی تھی۔ عدالت میں معاملے کی سماعت کے بعد جرم ثابت ہونے پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اور سیشنس جج شیواجی اننت نیلوڈے نے سزا کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے ڈسٹرکٹ لیگل ایڈ اتھاریٹی کو ہدایت دی ہے کہ ہ متاثرہ لڑکی کو مناسب معاوضہ اد ا کرے۔سرکار کی طرف سے اس معاملے کی پیروی اسپیشل پبلک پراسکیوٹر سبھاش پی کیرنّا نے کی۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...