بھٹکل: مزدوروں کی سہولیات کی رقم انہی کے اکاؤنٹ میں جمع کرنےکا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 2nd December 2021, 10:26 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:یکم ڈسمبر(ایس اؤ نیوز)بھٹکل اے آئی ٹی یو سی قومی مزدور سنگھا کی جانب سے ریاستی مزدور محکمہ بنگلورو کےکمشنراور سکریٹری کےایل عتیق کو بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کے توسط سے میمورنڈم سونپتے ہوئے  مزدوروں کے  بچوں کو تعلیمی وظائف حاصل کرنےمیں پیش آرہی دشواریوں کو دور کرتےہوئے دیگر  مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔

میمورنڈم میں کہاگیا ہےکہ پورے ملک میں ریاست کی مزدور منڈلی مزدوروں کو بہترین سہولیات فراہم کرتےہوئے مثال قائم کی ہے۔ خاص کر نرسری سے لےکر اعلیٰ سطحی تعلیم تک دئیے جانے والے تعلیمی وظائف کو مستفیدین تک پہنچانے میں ہماری منڈلی پہلے نمبر پر ہے۔ لیکن 1996قانون کے اصولوں میں  میں ترمیم کرنامزدروں میں تشویش پیدا کررہاہے۔ کیونکہ قانون کے مطابق مزدوروں کو جوبھی سہولیات دی جاتی ہیں وہ راست مزدوروں کے اکاؤنٹ میں جمع ہوتی ہیں لیکن اب اس میں ترمیم کرتےہوئے بچوں کے اکاؤنٹ میں جمع کرنا قانون کی خلاف ورزی ہوگی۔ اے آئی ٹی یو سی آپ سے مطالبہ کرتی ہے کہ منڈلی کے اس طریقہ کار سے سہولیات کی فراہمی میں دیری ہورہی ہے پرانے قانون کے مطابق ہی رقم  مزدوروں کے اکاؤنٹ میں جمع کی جاے۔ اس موقع پر اے آئی ٹی یو سی کے اترکنڑا ضلع جنرل سکریٹری جی این ریونکر اور ضلع سنچالک سنیل رائیکر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اترکنڑا میں کورونا متاثرین میں اضافہ : جاترے، میلے ، اتسوا اور ٹورنامنٹوں پر پابندی عائد کرنے ضلع نگراں کار وزیر کی ہدایت؛ بھٹکل میں کورونا ٹیکہ کاری میں کمی پر ظاہر کی تشویش

اترکنڑا ضلع میں دن بدن کورونا کے متاثرین میں اضافہ ہورہاہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے جاترا اور اتسواوغیرہ کو بغیر کسی  رعایت کے پابندی عائدکرنے اور انہیں ملتوی کرنے ضلع نگراں کارو زیر شیورام ہیبار نے ضلع انتظامیہ کو ہدایات جاری کی ہیں۔

کاروار: نارائن گروکے مجسمہ کو یوم جمہوریہ میں قبول کرنے سے انکار کرنے پر آریہ اور اِڈگا طبقے میں ناراضگی

مرکزی حکومت  نے اس مرتبہ یوم جمہوریہ کی تقریب میں نارائن گرو کے مجسمے کو شامل کرنےسے انکارکیا ہے جس پر آریہ اور اِڈگا (نامدھاری) طبقات میں  سخت ناراضگی پائی جارہی ہے، ایسے میں ان طبقات کے لیڈران نے  مرکزی حکومت پر نا انصافی کئے جانے کا الزام لگایا ہے۔

گوا میں واسکو ڈی گاما ہوڑہ ۔ امراوتی ایکسپریس پٹری سے اترگئی؛ سبھی مسافر محفوظ

گوا کے دودھ ساگر اور کارنجول کے درمیان  واسکودی گاما ہوڑہ۔ امراوتی ایکسپریس  پٹری سے اُترنے کی  واردات پیش آئی ہے، مگر حادثے میں  ٹرین میں سوار تمام مسافر محفوظ ہیں اور   کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔واردات منگل کی صبح تقریباً 9 بجے پیش آئی۔

بھٹکل : مرڈیشور میں 20 جنوری کو منعقد ہوگا رتھ اتسوا : اسسٹنٹ کمشنر نے جاری کیا نیا فرمان

بڑھتے ہوئے کورونا معاملات کا حوالہ دے کر دو تین دن قبل تعلقہ انتظامیہ کی طرف سے مرڈیشور رتھ اتسوا منانے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرنے کے بعد اب اسسٹنٹ کمشنر نے نیا حکم جاری کیا ہے جس کے تحت چند شرائط کے ساتھ رتھ تہوار 20 جنوری کو منانے کی اجازت دی گئی ہے ۔

سرسی :فوریسٹ مکینوں کے انخلاء کو لےکر جاری کئےگئے حکم نامےپر اتی کرم دار ویدیکے کے صدر کی کڑی مذمت

فوریسٹ زمین پر منحصر فوریسٹ مکینوں کے انخلاء کی کارروائی میں کسی بھی طرح کی تاخیر کئے بغیر فوری طورپر فوریسٹ مکینوں کو نکال باہر کرنےچیف فوریسٹ آفیسر بنگلورو نے جو حکمنامہ جاری کیا ہے، وہ  غیرقانونی ہے۔ اور ہم اس افسر شاہی کے تحکمانہ  پالیسی کی سخت مذمت کرتے ہیں،  یہ ...