بھٹکل میں ڈیف اسوسی ایشن کے زیر اہتمام 18نومبر کو ہوگا ریاستی سطح کا شاندار کرکٹ ٹورنامنٹ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 15th November 2022, 9:25 PM | ساحلی خبریں | اسپورٹس |

بھٹکل :15؍ نومبر(ایس اؤ نیوز)اترکنڑا ڈسٹرکٹ ڈیف اسوسی ایشن کے زیر اہتمام 18تا 20نومبر 2022کو بھٹکل میں  8ویں کرناٹکا اسٹیٹ ٹی 20ٹنیس بال کرکٹ ٹورنامنٹ ( مرد و خواتین ) کا شاندار انعقاد کیا گیا ہے جس میں ریاست کے مختلف اضلاع سے ڈیف کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس بات کی جانکاری بھٹکل کے ڈیف ذمہ داران نے پریس کانفرنس کے ذریعے دی۔

پریس کانفرنس میں ڈیف اسوسی ایشن کے ذمہ داران نے بتایا کہ کرناٹکا اسپورٹس فیڈریشن آف ڈیف بنگلورو کی رہنمائی میں ٹنیس بال کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کیاجارہاہے تاکہ ہمارے جیسے ڈیف نوجوان اپنی صلاحیتوں کا مظاہر ہ کرسکیں ۔ یہ ٹورنامنٹ مردوں اور عورتوں کے لئے الگ الگ ہوگا۔ مردوں کے لئے پہلا انعام 25000روپئے اور  دوسرا انعام 15000روپئے تو ٹورنامنٹ جیتنے والی خاتون ٹیم کو پہلا انعام 8000روپئے اور دوسراانعام 5000روپئے دیاجائے گا۔ اس کے علاوہ انفرادی طورپر مین آف دی میچ، وومن آف دی میچ اور فائنل کے بعد بیسٹ بیٹسمن ، بیسٹ باولر اور بیسٹ آل راؤنڈر کےانعام بھی دئیے جائیں گے۔ کرناٹک بھر سے کرکٹ کی ٹیمیں ٹورنامنٹ میں شریک ہونگی۔ ٹورنامنٹ میں کل 32میچس کھیلے جائیں گے جو 2میدانوں میں ہونگے۔

ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب 18نومبر 2022کی صبح 10بجے انجمن گراؤنڈ ، انجمن آباد میں منعقد ہوگی ۔ ریاستی وزیر برائے مزدور شیورام ہیبار ٹورنامنٹ کا افتتاح کریں گے، اسسٹنٹ کمشنر ممتا دیوی اور رکن اسمبلی سنیل نائک مہمان خصوصی ہونگے۔ اسی طرح انعامی تقریب 20نومبر 2022کی شام 5بجے تعلقہ اسٹیڈیم (وائی ایم ایس اے گراونڈ)میں منعقد ہوگی ۔سابق رکن اسمبلی منکال وئیدیا صدارت کریں گے تو رکن اسمبلی سنیل نائک چراغ جلا کر پروگرام کا افتتاح کریں گے۔ اس تقریب میں مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کے صدر عنایت اللہ شاہ بندری مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہونگے۔

پریس کانفرنس میں اسوسی ایشن کے سرپرست عبدالسلام شاہ بندری ، صدر ہونیا موگیر ، سکریٹری یوسف موٹیا، یشونت نائک، ثوبان آرمار اور سعادت حسین کولا موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...