بھٹکل میں منعقدہ ڈیف کرکٹ ٹورنامنٹ میں اترکنڑا اور بنگلورو نے ماری بازی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 20th November 2022, 9:01 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل :20؍ نومبر(ایس اؤ نیوز)اترکنڑا ڈسٹرکٹ دیف اسو سی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ تین روزہ 18تا20نومبر ریاستی سطح کے 8ویں ڈیف ٹی 20ٹنیس بال کرکٹ ٹورنامنٹ میں مردوں کے زمرے میں میزبان اترکنڑا ڈیف کرکٹ ٹیم اور خواتین کے زمرےمیں بنگلورو کی ڈیف کرکٹ ٹیم  نے بازی مارتے ہوئے   شاندار کرکٹ کا مظاہرہ پیش کیا۔

تعلقہ میدان (وائی ایم ایس اے)  میں منعقدہ فائنل میچ میں اترکنڑا ڈیف کرکٹ ٹیم نے دکشن کنڑا کو 6وکٹوں سے شکست دیتےہوئے چمپئین  شپ جیت لی  تو خواتین  زمرے میں بنگلورونے اُڈپی کے خلاف 5وکٹوں سے جیت حاصل کرتےہوئے چمپئین شپ پر قبضہ جمالیا۔

فاتح اترکنڑا ٹیم کو شاندارٹرافی کے ساتھ 30،000روپئے نقد انعام دیاگیا ، رنر اپ دکشن کنڑا ٹیم کو 15،000روپئے نقد مع ٹرافی اور تیسرا مقام حاصل کرنے والی  کلبرگی ٹیم کو 10،000روپئے نقد مع ٹرافی بطور انعام دیاگیا۔پلئیر آف دی ٹورنامنٹ  اترکنڑاٹیم کے ثوبان آرمار، بہترین بیٹسمین  کے طور پر کلبرگی کے وشوناتھ اور بہترین باولر کے طورپر دکشن کنڑا کے ابھیشک کوخطاب اور انعام سے نوازاگیا۔ اترکنڑا ٹیم کے ہونیا موگیر فائنل میں مین آف دی میچ بنے۔

ٹورنامنٹ میں جیت حاصل کرنےو الی بنگلورو کی خواتین کرکٹ ٹیم کو شاندار ٹرافی کے ساتھ 8،000روپئے نقد اور رنر اپ اُڈپی ٹیم کو 5،000روپئے نقد کےساتھ ٹرافی دی گئی ۔ خواتین کے زمرےمیں پلئیر آف دی ٹورنامنٹ بنگلورو کی اپرنا ہیگڈے نے حاصل کیا۔ بیسٹ بیٹسمین  کا خطاب بنگلورو کی لکشمی کو اور بیسٹ باولر کا خطاب  اُڈپی کی ہرشیتا کو دیاگیا ۔ فائنل میچ میں ویمن  آف دی میچ کا خطاب بنگلورو کی اپرنا ہیگڈے کو دیاگیا ۔

انعامی تقریب میں مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کے صدر عنایت اللہ شاہ بندری ، جنرل سکریٹری عبدالرقیب ایم جے، رنجن گیس ایجنسی کی شیوانی شانتارام، عبدالسلام شاہ بندری ، عبدالسمیع کولا، اترکنڑا ڈیف اسوسی ایشن کی صلاح کار دویا شری وئیدیا ، اترکنڑا اسوسی ایشن کے صدر ہونیا موگیر ، جنرل سکریٹری یوسف موٹیا، ٹیکنکل ڈائرکٹر نئی دہلی گنیش رووا، جنرل سکریٹری بنگلورو جی ایس نوین کمار سمیت کئی عہدیداران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...