بھٹکل اربن بینک کے انتخابات :13ڈائرکٹر منتخب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 15th February 2020, 7:06 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:14؍فروری(ایس اؤ نیوز) بھٹکل اربن آپریٹیو بینک کی نئی  انتظامیہ کے لئے جمعہ کو نیو انگلش اسکول میں انتخابات منعقد ہوئے جس کے بعد 13نئے ڈائرکٹروں کے منتخب ہونے کا الیکشن کمشنر وی ایچ گوڈا نے اعلان کیا۔

13ڈائرکٹروں کے لئے انتخابات میں تین بلا مقابلہ منتخب ہوئے  تو بقیہ 10ڈائرکٹروں کے لئےووٹنگ ہوئی۔ کل 22امیدوار میدان میں تھے۔ منتخب ہوئے ڈائرکٹروں کے نام اس طرح ہیں۔

عام حلقہ جات سے محمد زیبر محی الدین کولا (484 ووٹ)۔ مدھوکیشور رام کرشنانائک (475)۔ سائمن لینا ڈیسوزا(439)۔ امتیاز احمد عثمان جوباپو(359)۔ جعفر صادق اسماعیل شاہ بندری (341)۔ پسماندہ طبقہ (اے ) حلقہ سے شری دھر بھئیرپا نائک (449)۔ پسماندہ طبقہ (ب)حلقہ سے وکٹر گومس (بلا مقابلہ )۔ ایس سی  ریزرو حلقہ سے ماستی سنکیا موگیر (479)۔ایس ٹی ریزرو حلقہ سے سنتوش ناگیا گونڈ(بلا مقابلہ ) ۔ خاتون ریزرو حلقہ سے سندھیا پربھو(503) اور پروین بابی ملا (489)۔ دکشن کنڑا ضلع عام حلقہ سے لبنہ ایچ ایس بنت شیخ عبداللہ (18) اور اُڈپی ضلع عام حلقہ سے عبدالمجید چوگلے (بلا مقابلہ)۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...